menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

عظمیٰ گل

11 0
latest

گزشتہ سے پیوستہ، پچھلے کالم میں غیر معمولی دلچسپی اور لاتعداد سوالات کے جواب میں:

میرا مؤقف ہے کہ دنیا کے تمام انسانی تخلیق شدہ نظاموں کے بری طرح ناکام ہونے پر اب میدان میں واحد اسلام رہ گیا ہے۔ فوقیامہ کا مؤقف تھا کہ سوویت یونین کی شکست وریخت کے تناظر میں تہذیبوں کے ٹکراؤ کا فیصلہ ہوچکا ،نتیجتاً عدم مسابقت سے بحیثیتِ انسان مزید ترقی نہ ہو سکے گی اور آدمی اپنی خواہشات و آسائش کا تابع جاہ پرستی (ایمبیشن) ترک کر دے گا ۔جبکہ سیمیوئل ہنٹنگٹن کے مطابق تہذیبوں کا ٹکراؤ منطقی انجام تک نہیں پہنچا کیونکہ اسلام ابھی میدان میں ہے۔ وہ اسلام کو بطور تہذیب پیش کر کے اسلام کے نظریۂ حیات کا احاطہ نہیں کر سکے تاہم اسلام کی میدان میں موجودگی کی درست نشاندہی کی۔اگر وہ اسلام کے ضابطۂ حیات پر تحقیق کرتے تو یقیناً سمجھ لیتے کہ اسلام کو محض تہذیب کہنا کم فہمی اورزیادتی ہے۔

اسلام میں سیاست،ایک ایسا اہم پہلو ہے جس کے بغیر فوقیامہ اور ہنٹنگٹن کا تقابلی جائزہ بے معنی ہو جاتا ہے۔ اسلامی نظام، مغربی نظام کی اجارہ داری کے ردِعمل میں نہیں بلکہ واحد متبادل سیاسی، معاشی، سماجی اور معاشرتی نظام کے طور پر میدان میں موجود ہے۔ اسلامی نظام میں جدید ریاست کا قیام بنیادی اسلامی ڈھانچے سمیت عدل و انصاف کی حکمرانی سے مشروط ہے۔ اسلام میں سیاست اور مذہب علیحدہ نہیں بلکہ وہ افراد کی ذاتی زندگی سے لے کر ان کی عوامی زندگیوں پر اپنے مکمل اثر رسوخ کا اعادہ کرتا ہے۔ اسلام کے مطابق حاکمیت کا اختیار صرف اللہ سبحانہ و تعالٰی کا ہے اس لئے حکم و نظم بھی اس ہی کا ہوگا۔ قانون سازی کے لیے شریعت واضح کر دی گئی ہے جس کے دائرے میں ہر قسم کی قانون سازی کا اختیار اسلامی ریاست کو ہے جبکہ معاشی معاملات پر عدل و انصاف کی یقینی فراہمی اور سود کی ممانعت ہے۔ اسلامی ریاست کا مقصد فلاحِ انسانیت، عوامی فلاح و بہبود اور عوام کو ہر قسم کے استحصال سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اسلام میں ذاتی جائیداد رکھنے، آزادانہ کاروبار کرنے اور کاروباری فریقین سے برابری کی بنیاد پر لین دین کی ممانعت نہیں بلکہ اسلام ایسی معیشت کا خواہاں ہے جو عدم استحصال، دیانتداری، معاشرتی و سماجی انصاف پر مبنی ہو۔ کچھ اسلامی فلسفی انتخابات، آئین اور جمہوریت کو غیر اسلامی کہتے ہیں جبکہ بہت سے اختلاف رائے رکھنےوالے انتخابات، جمہوریت اور آئین کو بشرطِ دائرہ اسلام کے اندررہتے ہوئے صحیح قرار دیتے ہیں۔بعینی بہت سے اسلامی فلسفیوں نے اسلام کی معاشی پالیسی کے مطابق جدید معاشی نظام سے ہٹ کر متبادل معیشت جس میں "ربا" یعنی سود کو استحصال سے تعبیر کیا ہے۔ زکوۃ کے حوالے سے مستحق افراد کے لیے ادارہ جاتی نظام میں منصفانہ تقسیم برائے عوامی فلاح و بہبود، تعلیم و صحت کے علاوہ اجارہ داری کے خلاف قانون سازی پر بہت کام کیا ہے۔ اس کے برعکس مغربی جمہوریت میں اس کے بالکل متضاد نظریات کی ترویج کی جاتی ہے جن میں سودی نظامِ معیشت اور علمگیریت کے نظریے سر چڑھ کر بول رہے ہیں۔ نئے عالمی آرڈر نے بھی دنیا کو بے مقصد جنگوں ، معاشی تنگدستیوں ، مہنگائی، کرپشن، سیاسی گھٹن اور قومی غیرت و حمیت کے خلاف فیصلوں کے ذریعے باندی بنا لیا ہے۔ دنیا کے جعلی جمہوری نظام کے بِرتے خصوصاً اسلامی مملکتوں نے جو وعدے کیے وہ پورے نہ ہوسکے۔ ان حکومتوں نے عوام کو جدیدیت،مادی و معاشی ترقی، حقیقی انقلاب اور قومی حمیت کے جو سبز باغ دکھائے تھے وہ خواب ہی رہ گئے جبکہ عوام مزید غربت، استحصال، کرپشن، اقربا پروری ،مطلق العنانی کا شکار ہوئے۔ اسی لیے 1979 میں ایران........

© Daily Jang