menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

اورینٹل کی زنانہ پرنسپل کے نام…2

15 0
26.08.2024




اس کے بعد ہم اپنی اپنی دنیا میں گم ہو گئے۔ کوئی بھاگ دوڑ کر کے مَیں سے ہم ہو گئے اور کئی شادیوں، نوکریوں کے پائیدان پہ کھڑے ہو کے تُو سے تم ہو گئے۔ مجھے میری دنیا میں گم بلکہ گم صم کرنے میں تمھارا بھی ہاتھ ہے کہ میرے قاتل کے ہتھیار تیز کرنے کا سامان تمھی نے فراہم کیا تھا۔ یاد ہے، میرے نکاح پہ بیگم کا میک اپ بانو بازار سے تمھی نے خریدا تھا: دعویٰ کروں گا حشر میں موسیٰ پہ قتل کا کیوں اُس نے آب دی میرے قاتل کی تیغ کو اب تو پُلوں کے نیچے سے پَلوں کا بہت سا پانی گزر چکا ہے، سنا ہے، حال ہی میں نانی بھی بن گئی ہو۔ چلو خیر ہے ’زنانی‘ میں تو ستر اَسّی فیصد نانی پہلے سے موجود ہوتی ہے … سنو! یہ اورینٹل کالج جو میرے تمھارے بیچ تعلق کی سب سے ظالم وجہ ہے، اسے کبھی تہذیبوں کا رکھوالا سمجھا جاتا تھا۔اب تو یہاں زبان و ادب کے شعبہ جاتInstitute of Language & Literature بن چکے ہیں۔ ہر طرف مقامی زبان و ثقافت کا یہ حال ہے کہ اب ہم کسی بات پہ پریشان بھی نہیں ہوتے، بس سٹریس فیل کرتے ہیں۔ پہلے پہل شرم، غیرت یا موسمی شرارت سے پسینہ آ جاتا تھا، اب محض سوَیٹنگ ہوتی ہے۔ حیرت کی بات یہ کہ اب ہمیں بھوک نہیں لگتی، ہم اچانک ہنگری ہو جاتے ہیں۔ اب تو ہم اتنے ماڈرن ہو گئے ہیں کہ بس ہگ کرتے ہیں۔ سکول کالج میں داخلہ نہیں، ایڈمشن لیتے ہیں۔ آئے دن بازار سے خریداری کی بجائے شاپنگ کرتے ہیں۔ اب تو ہمیں سیدھی سادی قبض کی بجائے نہایت پیچیدہ Constipation ہوتی ہے۔ اب ہم لباس پہنتے........

© Daily 92 Roznama


Get it on Google Play