menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Quran Burhape Ke Liye Kyun?

27 0
21.06.2026

قرآن بڑھاپے کے لیے کیوں؟

زندگی میں بعض سوال ایسے ہوتے ہیں جو بظاہر بہت سادہ محسوس ہوتے ہیں لیکن ان کے اندر پوری تہذیب، پورا طرزِ فکر اور ایک مکمل معاشرتی رویہ چھپا ہوتا ہے۔ ایسے سوال اکثر کسی فلسفی، دانشور یا عالم کے منہ سے نہیں نکلتے بلکہ کسی مخلص انسان کی زبان سے ادا ہوتے ہیں اور سیدھے دل میں اتر جاتے ہیں۔ چند روز قبل ایک ایسی ہی گفتگو پڑھنے کو ملی۔ ایک طرف محمل نامی ایک ذہین طالبہ تھی جس نے کالج کی تعلیم مکمل کی تھی اور آگے یونیورسٹی میں داخل ہونے کی تیاری کر رہی تھی اور دوسری طرف فرشتے نامی ایک خاتون تھیں جو بچوں کو قرآن پڑھاتی تھیں۔ بظاہر یہ ایک معمولی سی بات چیت تھی لیکن اس کے اندر ہمارے پورے تعلیمی اور فکری رویے کا آئینہ موجود تھا۔

فرشتے نے محمل سے پوچھا کہ آگے پڑھائی کا کیا ارادہ ہے۔ محمل نے بتایا کہ ستمبر میں یونیورسٹی میں داخلہ لینا ہے۔ فرشتے نے مشورہ دیا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول آ کر قرآن پڑھ لیا کرو۔ محمل نے کچھ جھجکتے ہوئے جواب دیا کہ اس کے پاس ترجمے والا قرآن موجود ہے اور وہ گھر میں خود ہی پڑھ لے گی۔ بات یہیں ختم ہو سکتی تھی لیکن فرشتے نے ایک اور سوال کر لیا۔ انہوں نے پوچھا کہ تم نے کس مضمون میں تعلیم حاصل کی ہے۔ محمل نے بتایا کہ اس کا مضمون ریاضی تھا۔ پھر سوال ہوا کہ ریاضی کس سے پڑھی؟ محمل نے جواب دیا کہ کالج میں پروفیسر سے بھی پڑھی اور شام کے وقت ایک خاتون کے پاس ٹیوشن لینے بھی جاتی رہی۔ اس کے بعد فرشتے نے وہ سوال کیا جس نے پوری گفتگو........

© Daily Urdu