menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Chandragupta Maurya Aur Uska Khandan

23 0
12.06.2026

چندرگپت موریہ اور اس کا خاندان

ہندوستان کی سرزمین ہمیشہ سے انقلابی روح کی گہوارہ رہی ہے۔ یہاں نہ صرف علم، فن اور مذہب نے جنم لیا بلکہ سلطنتوں، فتوحات اور سیاسی تدبیر کی ایک ایسی تاریخ بھی رقم ہوئی جو دنیا کی نظیر بن گئی۔ اسی سرزمین پر تاریخ نے ایک ایسا باب بھی رقم کیا جس کا تعلق ایک عظیم حکمران، ایک ذہین سیاستدان اور ایک عظیم استاد سے تھا۔ یہ باب ہے چندرگپت موریہ کا، جو موریہ خاندان کا بانی، ایک معمولی پس منظر سے اٹھ کر برصغیر کی سب سے طاقتور سلطنت کا تاجدار بننے والا ایک غیر معمولی شخص تھا۔ اس کے پیچھے ایک فکری روح کارفرما تھی، چانکیہ کوٹیلیہ یا وشنو گپت، جو صرف ایک استاد نہیں بلکہ ایک سیاسی مفکر اور عملی حکمت کا مجسمہ تھا۔ ان دونوں کی کہانی صرف تخت و تاج کی نہیں بلکہ تدبر، استقامت، اخلاق اور سلطنت سازی کی ایک ناقابلِ فراموش داستان ہے۔

چندرگپت کی ابتدائی زندگی کا کچھ زیادہ تاریخی ریکارڈ نہیں ملتا، مگر روایتوں کے مطابق وہ مگدھ کے نند خاندان کے دور میں پیدا ہوا۔ نند خاندان کا بادشاہ، دھنانند، ایک ظالم اور بدعنوان حکمران تصور کیا جاتا ہے۔ عوام اس سے ناخوش تھی اور اشرافیہ کو بھی اس کے رویوں سے شکایت تھی۔ انہی حالات میں ایک ذہین اور دوراندیش برہمن، چانکیہ، تاریخ کے افق پر نمودار ہوتا ہے۔ وہ نہ صرف نند خاندان کے زوال کی بنیاد رکھتا ہے بلکہ ایک بالکل نئے سیاسی نقشے کی تعمیر میں چندرگپت کو اپنے خوابوں کی تعبیر کا ذریعہ بناتا ہے۔ چانکیہ کا نظریہ یہ تھا کہ اگر ایک عظیم اور متحد بھارت کا خواب دیکھنا ہے تو........

© Daily Urdu