اصول پسند بی بی سی۔
آزاد کشمیر میں بھارتیہ ایکشن کمیٹی کے مہاگرو شوکت نواز کا عالم عِتاب ....سے بھیجا گیا ایک پیغام سوشل میڈیا پر چل رہا ہے ۔ گرو جی نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ وہ مفرور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو میں گرفتار ہوا، نہ میں نے میدان چھوڑا۔ بالکل درست۔ آپ نے میدان نہیں چھوڑا، میدان نے آپ کو چھوڑ دیا۔ اور جب میدان نے آپ کو چھوڑ دیا تو آپ کو فرار ہو کر کسی غار میں قرار پکڑنا پڑا۔ آپ فرار بالکل نہیں ہوئے ، بلکہ میدان نے آپ کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ _________اس مہینے کی پندرہ، سولہ اور سترہ تاریخ کو بھارتیہ ایکشن کمیٹی کے راولاکوٹ والے دن بدن سکڑتے دھرنے میں رہنماں کے خطابات کی ویڈیوز آتی رہیں جن میں یہ بتایا گیا کہ 18 تاریخ کو نیا لایا مل دیا جائے گا۔سب تیار رہیں، ہوشیاررہیں، بڑا تگڑا لایا مل دیں گے ۔ سب کو بڑی بے چینی سے 18 کا انتظار ہو گیا۔ 18 تاریخ آئی تو پتہ چلا لایا مل کل تک کیلئے ملتوی ہو گیا ہے ۔ کل کا دن آیا تو پتہ چلا کہ لایا مل کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔ صرف لایا مل ہی غائب نہیں ہوا، مظفر آباد کی طرف مارچ بھی اڑنچھو ہو گیا ہے ۔ ایک پڑھے لکھے دوست سے........
