menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

تحریک انصاف تصادم سے مفاہمت کی طرف مائل ،کیا کانفرنس واقعی نتیجہ خیزہو گی؟

13 0
12.12.2025

دھرنوں اور جلسوں کے ایک طویل سلسلے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ایک مرتبہ پھراحتجاج اور دباؤ میں توقف لا کر سیاسی مفاہمت کا اشارہ سیاسی تقطیب کی فضا میں امید کی ایک موہوم کرن ہے کیونکہ مشاہدہ رہا ہے کہ تحریک انصاف کے ٹریک بدلنے کا دورانیہ بہت مختصر اور عارضی ہوتا ہے اور بالاخر دھرنوں اور احتجاج جلسہ جلوس کے مرغوب راستے پرجماعت کی جلد واپسی ہوتی ہے ۔
اس کی اصل وجہ جماعت کے قائدین کا فیصلہ نہیں بلکہ بانی کی طرف سے آنے والی ہدایات ہوتی ہیں جن کی روز اول سے کوشش سیاسی قائدین اورحکومت کی بجائے بقول اس کے طاقت ور اور با اختیار لوگوں سے مذاکرات ہے مگر ہر بار دوسری جانب سے سیاسی راہداری استعمال کرنے کا مشورہ ملامگراصرار برقرار رہا اور ایک جانب مذاکرات ومفاہمت اور معاملات طے کرنے کی خواہش تودوسری جانب انہی سے کشیدگی یہاں تک کہ کسی تعلیمی ادارے کی تقریب میں ان کے ہوتے ہوئے شرکت کو غداری اور شرکت کرنیوالوں کو غدار ت ٹھہرایا گیا ۔
صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پردھواں دھار پریس کانفرنس میں جو حتمی اور قطعی پیغام ملا اور اس کے ساتھ ساتھ پابندی و گورنر راج........

© Mashriq