menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Urdu Zuban, Khokhla Hota Tana (1)

25 0
18.11.2026

اردو زبان، کھوکھلا ہوتا تنا (1)

آپ نے ٹیلی ویژن پر وہ اشتہار دیکھا ہوگا جس میں بلیک اینڈ وہائٹ میں ایک صدی پرانے حلیے میں ملبوس شخص باوا آدم کے زمانے کے مائیک میں آرڈر دیتے ہوئے کہتا ہے، ایک لہسن والی ڈبل روٹی۔۔ اس پر رنگین تصویر میں ماڈرن دور کی ایک خاتون ناک بھوں چڑھاتی، ناگواری سے آنکھیں گھماتی، چینل بند کر دیتی ہے اور جدید زمانے کی ایک فوڈ ایپ سے کھانا آرڈر کرکے اپنے ترقی یافتہ ہونے کا ثبوت دیتی ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ لہسن والی ڈبل روٹی گھسی پٹی، پرانی دھرانی، فرسودہ، بلکہ گھناونی کیوں اور گارلک بریڈ، ترقی یافتہ، جدید اور تروتازہ ہے؟

اس لیے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ انگریزی ترقی یافتہ، جدید اور تر و تازہ زبان ہے اور اردو اس کے مقابلے پر گھسی پٹی، فرسودہ اور پرانی دھرانی ہے۔ یہ خیال اس قدر پکا ہوگیا ہے کہ ہم اس پر سوچتے ہی نہیں اور اسے تسلیم کرکے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ (اور ستم تو یہ ہے کہ یہ کارروائی اردو کے ساتھ پہلی بار نہیں ہوئی، بلکہ کئی صدیاں پہلے بھی ہو چکی ہے۔۔ تفصیل نیچے آ رہی ہے)

آپ ملک کے ایک کونے سے دوسرے تک پِھر جائیے، ہر جگہ سڑکوں، علاقوں کے نام، حتیٰ کہ ڈرائیوروں کے لیے قیمتی اور بعض صورتوں میں جان بچانے والی معلومات، مثلاً No Entry، One Way وغیرہ بھی انگریزی میں لکھی ملیں گی۔ دکانوں کے نام آپ انگریزی میں پائیں گے۔ میں نے اسلام آباد میں اپنے گھر کے قریب ایک مارکیٹ میں جا کر دکانوں کے نام نوٹ کیے۔ یہ سارے نام اصلی ہیں:

Green Grocers, Cool Blades Saloon, Quetta Irfan Café, Awan Chemist, Students Pizza, One World Real Estate, White Rose Dry Cleaners, Mun Cheez 9T9

پوری مارکیٹ کی ستر اسّی کے لگ بھگ دکانوں میں صرف ایک بورڈ اردو رسم الخط میں لکھا ملا: الحمد ڈیری۔ یہ دودھ دہی کی دکان ہے، لیکن نام اس نے بھی ڈیری لکھوا رکھا ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ ان میں سے اکثر دکان دار زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں اور بہت سے شاید اپنی دکان کا نام انگریزی میں پڑھ بھی نہ سکتے ہوں، بہت سے گاہکوں کا بھی یہی حال ہوگا، مگر کسی سے کہلوا سنوا کر نام انگریزی میں لکھوا رکھا ہے۔

اشتہاری اردو، درباری اردو

ہم نے اوپر ٹیلی ویژن کے ایک اشتہار کی بات کی۔ یہ صرف ایک اشتہار کا معاملہ نہیں ہے، تمام اشتہار اسی ڈگر پر چل رہے ہیں۔ پہلے تو اکثر انگریزی میں ہوتے ہیں، یا اگر ناک پر رومال رکھ کر اردو بولنی بھی پڑ جائے تو یہ بھرتہ بنایا جاتا ہے: میں تو کرتی ہوں ہیئر کوم، وہی نیچرل ایکسٹریکٹ، وہی نیچرل سموتھنیس، کریم بنائے میری ہر ڈش ایکسٹرا سپیشل۔ حتیٰ کہ ان اشتہاریوں کو کبھی اردو لکھنی بھی پڑ جائے تو اسے اردو رسم الخط میں لکھتے ہوئے شرما کر رومن میں لکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہی احوال شہروں میں بکھرے ہوئے بل بورڈوں کا ہے، ان پر ایک نظر دوڑا لیں کہ ان میں سے کتنے اردو میں ہیں۔

پھر میڈیا کی زبان سنیں۔ وہاں پر اردو، کے نام پر جو گفتگو ہوتی ہے، وہ آپ کے سامنے ہے۔ اکثر فقرے ہوبہو انگریزی سے اٹھا لیتے ہیں۔ اس سے بھی آگے چلے جائیں تو دو پڑھے لکھے لوگوں کی آپس کی بات چیت سن لیں، بس فقرے میں تھا، تھی لگا کر اوپر سے ہلکی سی اردو چھڑک لیتے ہیں، نیچے سارا ملغوبہ کچی پکی انگریزی کا۔

کرکٹ کی کمنٹری کی تو بات ہی نہ کیجیے۔ کوئی مجھے ذرا اس کی تُک سمجھا دے کہ اس ملک میں کتنے فیصد لوگ ہیں جو اردو نہیں سمجھتے، جن کے لیے انگریزی میں کمنٹری ضروری ہے؟ میرے لڑکپن میں گاؤں میں جب ہم کمنٹری سنا کرتے تھے تو بعض اوقات ایک چھوٹا سا ہجوم ریڈیو کے گرد جمع ہو جاتا تھا۔ جب افتخار احمد یا چشتی مجاہد صاحب سکون سے بولتے اچانک جذبات میں آ کر بلند آہنگ ہو جایا کرتے تھے تو کئی لوگ کمنٹیٹر کو گالی دے کر پوچھتے تھے کہ بتاؤ ظہیر عباس نے چھکا لگایا ہے یا آؤٹ ہوگیا ہے۔

تمام دفتروں میں، سرکاری ہوں یا نجی، کاغذی کارروائی انگریزی میں ہوتی ہے۔ ہر قسم کے نوٹس، اعلانات، بیانات، ای میل، وٹس ایپ انگریزی میں ہیں۔ عدالتیں فیصلے انگریزی میں جاری کرتی ہیں، چاہے کوئی سمجھے نہ سمجھے اور تو اور، اسمبلی میں، جہاں عوامی نمائندے بیٹھتے ہیں، وہاں سپیکر صاحب رائے شماری بھی منھ ٹیڑھا کر ازمنۂ وسطی کی انگریزی میں کرواتے ہیں:

All those in favor of the motion say "aye."

All those against the motion say "nay."

ابے نقل کے اندھو، لکیر کے اسیرو، کم از کم اس آئے اور نائے، کو ہاں اور نہ نہ سہی، یس اور نو تو کر لو!

اگر کوئی خلائی مخلوق اتر کر آ جائے اور اس کو بتایا جائے کہ........

© Daily Urdu