Awam Ke Liye Ittehad Kab Bane Ga?
عوام کیلئے اتحاد کب بنے گا؟
یہ ہمارا راولپنڈی کا سفر تھا۔ وہ دونوں میزبان تھے اور ہم ان کے مہمان۔ قاری عبدالنصیر کے گھر شاندار ظہرانے کے بعد ہم تینوں قریب ہی ایک کیفے پر جا بیٹھے۔ ابھی ہم کوئٹہ وال چائے کی چسکیاں لے ہی رہے تھے کہ بڑے مولانا کے مرید مولانا تاج منیر کپ میز پر رکھتے ہوئے گویا ہوئے مولانا کا پی ٹی آئی سے اتحاد ہورہا ہے، اب دیکھنا یہ حکومت کیسے جاتی ہے؟
چھوٹے مولانا کی یہ بات سن کر ہمیں ہلکا سا جھٹکا لگا۔ پھر ہم نے گستاخی کی جسارت کرتے ہوئے بس اتنا پوچھاکہ مولانا جی حکومتوں کی آنیاں جانیاں تو لگی رہتی ہیں یہ بتائیں کہ اس ملک سے مہنگائی، غربت، بیروزگاری اور بدامنی کب جائے گی؟ کیا آپ کے مولانا صاحب ان گناہوں کے خلاف بھی کوئی اتحاد بنائیں گے یا ان کا سیاسی کھیل صرف اقتدار تک رسائی کے اتحادوں کے لئے محدود رہے گا؟ 'ہمارایہ سوال سنتے ہی اس کاچہرہ توکافی سرخ ہواپرغالباًآداب مہمانی میں ہمیں کچھ کہنے کی بجائے وہ خاموش رہے۔ وہ توخاموش رہے لیکن وہاں سے اٹھنے کے بعدہمارے دماغ کے سگنل خاموش نہیں رہے اورہم کئی گھنٹوں تک اسی سوال میں الجھے رہے کہ آخر ہم کب تک اقتدار تک رسائی کے لئے بننے والے ایسے اتحادوں، جوڑ توڑ اور سیاسی رشہ کشی و کھیل پر تالیاں بجاتے رہیں گے؟
مولاناکاپی ڈی ایم والااتحادمولاناکے مریدوں نے دیکھاہویانہ لیکن عوام تواس کودیکھ چکے ہیں۔ اس لئے عوام کو ایسے کسی اتحاد کی ضرورت نہیں جس کامقصد صرف حکومت کو گرانا ہو۔ عوام تو ایسے اتحاد کے منتظر ہیں جو ان کے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے بنے،........
