American Elections Aur Mashriq e Wusta Par Mumkina Asraat
امریکی الیکشن اور مشرق وسطیٰ پر ممکنہ اثرات
امریکی انتخابات میں ٹرمپ مخالف امیدواروں کی سینٹ اور ایوان نمائندگان میں پیش قدمی اور اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کو درپیش سیاسی مشکلات ایک دلچسپ مگر خطرناک عالمی منظرنامہ تشکیل دے رہی ہیں۔ دونوں شخصیات کے سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگنے سے عالمی سیاست میں کچھ امید ضرور پیدا ہوئی ہے لیکن ایران کے لیے یہ صورتحال شاید مزید خطرناک ثابت ہو۔
امریکا میں ٹرمپ ٹربل میں ہے اور اسرائیل میں نیتن یاہو کے آپ سیٹ کے بعد دونوں کے پاس ایران کے خلاف اپنی طاقت کے اظہار کا محدود ہوتا وقت باقی ہے۔ خدشہ یہی ہے کہ داخلی سیاسی مشکلات سے دوچار یہ دونوں پاگل اپنی سیاسی بقا کے لیے مشرق وسطیٰ کو ایک نئے اور زیادہ تباہ کن بحران میں دھکیل سکتے ہیں۔ ایران پر ممکنہ حملوں کی نوعیت جس انداز میں عالمی ذرائع ابلاغ میں زیر........
