menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Youtube Automation, Online Kamai Ka Naya Rujhan

15 2
15.01.2026

یوٹیوب آٹو میشن بظاہر ایک جدید اور پرکشش اصطلاح ہے لیکن یہ ڈیجیٹل معیشت کا وہ رخ ہے جس نے دنیا بھر میں روایتی میڈیا، ملازمت اور کاروبار کے تصورات بدل دیئے ہیں۔ سادہ الفاظ میں یوٹیوب آٹو میشن سے مراد ایسا یوٹیوب چینل ہے جس میں چینل کا مالک خود ویڈیو میں نظر نہیں آتا، نہ ہی وہ خود اسکرپٹ لکھتا، آواز دیتا یا ویڈیو ایڈیٹنگ کرتا ہے بلکہ یہ تمام مراحل ایک منظم نظام کے تحت ٹیم یا ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے مکمل کیے جاتے ہیں۔

چینل کا مالک بنیادی طور پر منصوبہ بندی، نچ (Niche) کے انتخاب، کوالٹی کنٹرول اور مانیٹائزیشن پر توجہ دیتا ہے۔ یوٹیوب اس وقت دنیا کا دوسرا بڑا سرچ انجن بن چکا ہے۔ گوگل کے بعد سب سے زیادہ سرچ یوٹیوب پر ہوتی ہے۔ عالمی اعداد و شمار کے مطابق یوٹیوب کے ماہانہ ایکٹو صارفین کی تعداد 2.7 ارب سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ روزانہ ایک ارب گھنٹے سے زائد ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔ یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ ویڈیو کنٹینٹ اب محض تفریح نہیں بلکہ ایک مکمل معاشی نظام بن چکا ہے۔ اسی نظام کے اندر یوٹیوب آٹو میشن ایک باقاعدہ بزنس ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

یوٹیوب آٹو میشن کی بنیادی اہمیت اس بات میں ہے کہ یہ فرد واحد کو ہر کام خود کرنے کی مجبوری سے نجات دیتا ہے۔ روایتی یوٹیوبنگ میں ایک شخص سکرپٹ رائٹر، وائس اوور آرٹسٹ، ویڈیو ایڈیٹر اور مارکیٹر سب کچھ خود ہوتا ہے جس سے نہ صرف وقت زیادہ لگتا ہے بلکہ........

© Daily Urdu