menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Nawabzada Nasrallah Ka Beta Aur Khwaja Asif Ka Khof

60 0
31.10.2026

‏نوابزادہ نصراللہ کا بیٹا اور خواجہ آصف کا خوف

مجھے بڑے عرصے کے بعد اگر کوئی سیاسی جھٹکا لگا تو وہ آج قومی اسمبلی میں اجلاس کے اختتامی لمحات میں لگا جب ڈپٹی سپیکرنے ایک ایم این اے صاحب کو فلور دیا کہ جمعہ کا وقت ہورہا ہے جلدی سے بات کر لیں۔ جب وہ کھڑے ہوئے تو انہوں نے انکشاف کیا ان کا نام نوابزادہ افتخار احمد ہے اور وہ پاکستان کے قابل احترام سیاستدان نوابزادہ نصراللہ خان کے بیٹے ہیں۔

خواجہ آصف نے اپنی تقریر میں نوابزادہ صاحب کو مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کشمیر کمیٹی کے نام پر رگڑا دے دیا تھا۔ مجھے اپنی لاعلمی اور نالائقی کا شدید احساس ہوا کہ مجھے پہلی دفعہ پتہ چلا کہ نوابزادہ صاحب کا بیٹا اس وقت موجودہ پارلیمنٹ کا ایم این اے ہے۔

وہ اپنے باپ کے بارے خواجہ آصف کے سخت کمنٹس بارے وضاحت اور ان کی کشمیر کاز کے لیے خدمات گنوا چاہ رہے تھے تاکہ خواجہ آصف کی باتوں سے جو ان کی شخصیت کے بارے منفی تاثر ابھرا تھا اسے زائل کیا جائے۔

خیر وہ بڑی دیر تک والد صاحب کی سیاسی اور جمہوری خدمات اور رول کا ذکر کرتے رہے اور میں سوچتا رہا........

© Daily Urdu