menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Muqadas Bhoomi Ki Behas

15 0
31.08.2026

اردو نثر پر کامل گرفت کے حامل افراد سے حسد کی حد تک گھبراجاتا ہوں۔ کالم نگار وجاہت مسعود کا شمار بھی اس حوالے سے مجھے مرعوب کرنے والے لکھاریوں میں ہوتا ہے۔ ان سے ملاقات سے کئی برس قبل ہی ان کے رعب میں مبتلا ہوچکا تھا۔ بسااوقات ان کی رائے سے شدید اختلاف کے باوجود ان کے کالموں کو نظرانداز اس لئے بھی نہ کرپایا کیونکہ انہیں پڑھتے ہوئے اردو کے چند ایسے الفاظ کا بھی علم ہوجاتا ہے جو عموماََ سننے اور پڑھنے کو نہیں ملتے۔ ان کے کالم پڑھنے سے قبل دائیں ہاتھ پر ہمیشہ ان کے استعمال کردہ چند الفاظ کے معنی جاننے کے لئے اردو لغت رکھنا پڑی۔

ایف بی آر کے چیئرمین راشد لنگڑیال کے چند بے تکلف دوستوں کے طفیل دنیا کے مختلف دقیق معاملات پر ان کی گفتگو سننے کے مواقع ملے ہیں۔ ان کے خیالات کی ندرت اور سادہ پنجابی میں انہیں برجستہ بیان کرنے کی خوبی نے مجھے بہت متاثر کیا۔ چند ماہ قبل انہوں نے علم معیشت جیسے خشک موضوع پر تسلسل سے چند کالم لکھے۔ ان کے بیشتر خیالات سے اختلاف کے باوجود زبان پر ان کی گرفت نے مجھے چونکادیا۔ مزید حیرانی ان کے کالم پڑھتے ہوئے اس امر پر بھی ہوئی کہ ان کی لکھی اردو کو فارسی کے اساطیری شاعر رومی، حافظ اور سعدی نے بھی گہرائی فراہم کررکھی ہے۔

اگست کے مہینے میں لنگڑیال صاحب نے قیام پاکستان کے حوالے سے سود و زیاں کا حساب لگانے کو چند کالم لکھے۔ سود و زیاں کی مشق کی طرف بڑھنے سے قبل مگر مسلم شناخت کے حوالے سے قیام پاکستان کو تاریخی اعتبار سے ناگزیر ٹھہرایا۔........

© Daily Urdu