Action Committee Haar Gayi, Shahbaz Sharif Jeet Gaye
ایکشن کمیٹی ہار گئی، شہباز شریف جیت گئے
بہادر، جری، دور اندیش اور محب وطن کشمیریوں نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کو جتوا کے اپنا فرض ہی ادا نہیں کیا بلکہ شہباز شریف کی محبتوں کا قرض بھی ادا کر دیا ہے۔ مجھے کہنے میں عار نہیں کہ آزاد کشمیر میں پاکستان کے وفاداروں اور غداروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ میں پہلے بھی کہہ چکا کہ بھارت دس مئی کو معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھی اگر آپریشن سندور کو جاری رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ آپریشن کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذریعے ہی ہے۔
کہیں اس کی نمائندگی بی ایل اے کرتی ہے کہیں ٹی ٹی پی اور پی ٹی ایم، کہیں ہمیں بھارتیہ ایکشن کمیٹی کا سامنا ہے۔ شہباز شریف کی محبتوں کا میں بعد میں ذکر کروں گا پہلے میں اس شکست کی بات کروں گا جو بھارت کے یاروں کو ہوئی ہے۔ میں مان لیتاہوں کہ راولا کوٹ میں ان کے پاس دو، چار نہیں پانچ، سات یا دس بارہ ہزار کا اکٹھ بھی ہوگا، انہوں نے پورے آزاد کشمیر میں انتخابات کے بائیکاٹ کی کال دے رکھی تھی جس کا عوام نے بائیکاٹ کردیا۔ آپ کسی بھی ایل اے کا انتخابی نتیجہ اٹھا کے دیکھ لیں، ہر انتخابی حلقے میں آپ کو ان سے پانچ پانچ اور دس دس گنا زیادہ لوگ ووٹ کاسٹ کرتے نظر آئیں گے۔
آزاد کشمیر میں ووٹنگ کامجموعی ٹرینڈ پچاس فیصد سے اوپر ہی رہا ہے اور یہ اس صورت میں ہے کہ ایکشن کمیٹی ہی نہیں بلکہ اس کا سیاسی چہرہ پی ٹی آئی بھی انتخابات کے بائیکاٹ پر ہے۔ ثابت ہوا ایکشن کمیٹی کو یہیں پر شکست ہوگئی۔ میں اپنے ویلاگز اور تحریروں میں خوف کا اظہار کرتا رہا ہوں کہ پونچھ ڈویژن میں انتخابات........
