menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pre Poll Rigging: Aik Nali, Aik Transformer Aur Aik Bharti Ka Kamal

27 0
08.11.2026

پری پول دھاندلی: ایک نالی، ایک ٹرانسفارمر اور ایک بھرتی کا کمال

پاکستان میں انتخابی دھاندلی کا تصور بڑا محدود سمجھا جاتا ہے۔ عام طور پر خیال آتا ہے کہ بیلٹ بکس تبدیل کر دیے گئے، ووٹوں کی گنتی میں گڑبڑ ہوگئی یا پولنگ اسٹیشن پر کسی کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا۔ حالانکہ انتخابی دھاندلی کی ایک ایسی شکل بھی ہے جو پولنگ سے بہت پہلے شروع ہو جاتی ہے۔ اسے پری پول رگنگ (انتخاب سے پہلے دھاندلی) کہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ سیاسی صورت حال نے اس اصطلاح کو ایک بار پھر اہم بنا دیا ہے۔

گورنر راج نافذ کرکے منتخب صوبائی حکومت کو معطل کر دیا گیا اور اختیارات گورنر کے حوالے کر دیے گئے، جن کی معاونت 11 رکنی مشاورتی کونسل کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت کا اپنا موقف اور جواز ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق صوبے میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے وفاقی عمل داری ضروری تھی۔ لیکن بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا کسی منتخب حکومت کو اس طرح ختم کرنا جمہوری اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے؟ عوام نے جس جماعت کو حکومت بنانے کا اختیار دیا تھا، اس اختیار کو واپس لینے کا فیصلہ بھی آخر عوام ہی کو کرنا چاہیے تھا۔ مگر کہانی صرف حکومت کی تبدیلی تک محدود نہیں۔

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ طویل المدتی منصوبے فی الحال معطل رکھیں اور فوری عوامی ریلیف کے چھوٹے منصوبوں پر توجہ دیں۔ یہ بھی کہا گیا........

© Daily Urdu