menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mulla Sahab Ke Naam Aik Mubarakbad Ka Khat

22 0
04.11.2026

ملاں صاحب کے نام ایک مبارکباد کا خط

کل سوشل میڈیا پر یہ خبر دیکھی تو اچانک آپ بہت یاد آئے۔ سوچا اتنی بڑی کامیابی پر آپکو مبارکباد کا پیغام نہ بھیجنا آپکی حق تلفی ہے۔ اب معاشرے نما جنگل میں آپکی محنت رنگ لا رہی ہے تو ایسے میں آپ یقیناً طمانیت سے سرشار ہونگے ایسے میں تہنیت کا یہ خط آپکی معاشرتی خدمت کی نذر ایک چھوٹا سا ہدیہ سمجھ کر قبول فرمائیں۔

ابھی پچھلے ہی جمعہ کی نماز کے بعد دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے تو آپکی دعاؤں کے تسلسل میں ایک دعا سامنے آئی "یا اللہ جنکی اولاد نہیں انہیں اولادِ نرینہ عطا فرما"۔۔ میں تو ٹھہرا ایک کم فہم سا کمزور ایمان والا ایک بیٹی کا باپ کہ آمین نہ کہہ سکا۔۔ مگر وہاں مجھ سے پختہ فہم والے پکے ایمان والے موجود تھے جنہوں نے دل سے آمین کہا۔۔ میں دراصل اس دعا پر تب سے آمین نہیں کہتا جب سے اپنی پرانی نوکری کی جگہ پر خدا کی ایک رحمت کا جنازہ پڑھا تھا۔۔ میانوالی میں آپ کی دعا پر آمین کہہ کر ایک مسلمان گھر پہنچا تھا تو دعا کی عدم قبولیت پر اس نے خدا کی رحمت کے سینے میں چھے گولیاں اتاریں تھیں۔ اس رات میں سو نہیں سکا تھا۔۔ روئی میں لپٹی ہوئی خدا کی رحمت کا جنازہ پڑھ کر نیند کیسے آتی۔۔ تب بھی چند ٹوٹی پھوٹی سطریں لکھ ڈالی تھیں۔۔ خیر چھوڑیے مجھ........

© Daily Urdu