Khayalat Ka Abortion
دیوارِ سے لٹکتے اس جالے میں اک عرصہ سے کوئی چیونٹی یا مچھر نہیں پھنسا۔ شاید اس جالے کا مکین اپنا بوریا بستر باندھ کے رخصت ہوچکا ہے اس لیے اب کوئی شکار ہونے نہیں آتا لیکن وہ کہاں گیا؟ اسے تو یہاں کوئی خطرہ بھی نہیں تھا پھر وہ کیوں اپنا مسکن چھوڑ گیا۔ اس کے لئے ہجرت اتنی آسان کیسے ہوگئی؟ شاید اس کی ہجرت میں ہجر کا تصور ہی نہیں یا شاید ہجرت میں ہجر کا تصور ہمارے اپنے ذہن کا اختراع ہے لیکن بہرحال جو بھی ہو ہجرت سے ہجر کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔
ذہن کے کسی گوشے میں یہ خیال بھی سر اٹھارہا ہے کہ خدا نخواستہ........
