Urdu Zuban, Hamari Pehchan
اردو زبان، ہماری پہچان
انسان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ان میں زبان بھی ایک اہم نعمت ہے۔ انسان اپنے خیالات، جذبات اور احساسات کا اظہار زبان ہی کے ذریعے کرتا ہے۔ زبان صرف گفتگو کا ذریعہ نہیں بلکہ کسی بھی قوم کی تہذیب، ثقافت اور پہچان کی علامت بھی ہوتی ہے۔
دنیا میں بے شمار زبانیں بولی جاتی ہیں اور ہر زبان کی اپنی ایک الگ اہمیت ہے۔ اردو بھی دنیا کی اہم زبانوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسی زبان ہے جس نے مختلف علاقوں، قوموں اور تہذیبوں کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اردو ہماری تہذیب و ثقافت اور ہماری قومی شناخت کا ایک اہم حصہ ہے۔
اردو زبان کا دامن بہت وسیع ہے۔ اس میں ادب کا ایک عظیم سرمایہ موجود ہے۔........
