New Zealand Ke Intihabat Aur Ittehadi Siasat
نیوزی لینڈ کے انتخابات اور اتحادی سیاست
جنوبی بحرالکاہل کے خطے کا نیوزی لینڈ ایک ایسا ملک ہے جہاں جمہوری روایات، قانون کی حکمرانی اور سیاسی اِداروں کے استحکام میں کبھی کمزوری نہیں آئی مگر رواں ماہ سات نومبر کو ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج سے ایک نئی قسم کی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔ حکمران جماعت نیشنل پارٹی اگر واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی تو حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت لیبر پارٹی بھی تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں رہی۔ مزید دلچسپ پہلو یہ ہے کہ دونوں دونوں بڑی جماعتوں کے حاصل کردہ ووٹوں میں معمولی سا فرق ہے۔ اسی بنا پر چھوٹی جماعتوں کی اہمیت زیادہ ہوگئی ہے اب سوال یہ ہے کہ کیا ایک بار پھر نیوزی لینڈ میں ایک مستحکم اتحادی حکومت بنے گی یا انتخابی نتائج ملک کو طویل سیاسی مذاکرات اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار کردیں گے؟ اِس کا جواب دینے کے لیے ماضی کی سیاست کا جائزہ لینا ہوگا۔
نیوزی لینڈ کو اُس کا محلِ وقوع اُسے دوسرے ممالک سے منفرد بناتا ہے یہ آسٹریلیا کے جنوب مشرق میں بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ نما ملک ہے اِس کے دوبڑے جزائر شمالی جزیرہ اور جنوبی جزیرہ ہیں اور بھی متعدد چھوٹے جزائر ہیں جو اِس کی جغرافیائی حدود کا حصہ ہیں۔ اِس ملک کا رقبہ دولاکھ اڑسٹھ ہزار مربع کلو میڑ جبکہ آبادی 54 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ اِس کا دارالحکومت ویلنگٹن ہے ملک کا سب سے بڑا شہر آکلینڈ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے جبکہ دوسرکاری زبانیں انگریزی اور مائوری ہیں یہ ملک خوبصورت پہاڑوں، سرسبز میدانوں، جھیلوں، ساحلی علاقوں اور........
