menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Gardab Az Saeed Naqvi

20 0
02.10.2026

سعید نقوی اردو زبان و ادب میں اپنے افسانوں تراجم اور ناولوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ سعید نقوی ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں۔ سعید نقوی نے ایم بی بی ایس مکمل کرنے کے بعد 1987 میں انگلستان سے جلدی بیماریوں میں ڈپلومہ حاصل کیا۔ انھوں نے سعودی عرب، ایران، انگلینڈ میں ملازمت کی۔ پھر آئر لینڈ سے میڈیسن میں ایم آر پی ایس کی سند حاصل کی اور امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ سعید نقوی نے لکھنے کا باقاعدہ آغاز اکیسویں صدی سے کیا۔

جان کشمیری کے ادارت میں نکلنے والے رسالے "قرطاس" میں ان کا پہلا افسانہ شائع ہوا۔ "گرداب" سعید نقوی کا ایک اہم ناول ہے جو ہجرت اور نائن الیون کے پس منظر میں لکھا گیا ہے۔ شمیم حنفی نے اس ناول کے پیش لفظ میں لکھا ہے کہ اس ناول کو سعید نقوی کی خود نوشت سوانح عمری کے متبادل کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ "گرداب" کی کہانی قاری کے لیے اپنے بیانیے کے ساتھ ساتھ سوالات کا ایک جال بھی بچھاتی گئی ہے۔ فنی سطح کے ساتھ ساتھ یہ کہانی ہمیں سوچ بچار کی کئی سطحیں مہیا کرتی ہے

"گرداب" کی کہانی عمران نامی کردار سے شروع ہوتی ہے جس کو زبردستی گھر سے اٹھا لیا جاتا ہے۔ عمران ایک مدرسے کو چلاتا ہے اس مدرسے کو چلانے کے لیے اسے افغانستان کی جانب سے باقاعدہ امداد ملتی ہے۔ عمران کے والد حامد صاحب ایک ایماندار گورنمنٹ افسر ہیں ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے دونوں چھوٹے بیٹے سہیل اور نہال انہیں مجبور کرتے ہیں کہ وہ اور ان کی بیگم پاکستان چھوڑ کر امریکہ شفٹ ہو جائیں جہاں ان کی بیٹی میمونہ اپنے شوہر نواز اور جواں سالہ نند شکیلہ کے ہمراہ رہتی ہے۔ سن 2000ء میں حامد صاحب امریکہ امیگریشن کے لیے اپلائی کرتے ہیں اور تمام مراحل سے گزر کر اپنے دونوں بیٹوں سہیل اور نہال اور اپنی بیگم کے ساتھ امریکہ ہجرت کر جاتے ہیں۔

ان کا بڑا بیٹا عمران اپنے بیوی بچوں کے ساتھ........

© Daily Urdu