menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Patjhar, Islamabad Aur Aap Ki Yaad

19 0
01.10.2026

پت جھڑ، اسلام آباد اور آپ کی یاد

اسلام آباد میں پت جھڑ ہمیشہ مجھے تھوڑا سا اداس کرتی ہے۔ شاید اس لیے کہ اس شہر کے بڑے بڑے درخت بھی بہت خاموشی سے، بڑی ہوشیاری سے، اپنے پتوں سے جان چھڑا لیتے ہیں۔

ماہرینِ نباتات کے لیے یہ ایک قدرتی عمل ہے، لیکن سائنس کی طالبہ ہونے کے باوجود مجھے نجانے کیوں اس میں ایک پرانی، گہری پدر سری چال لگتی ہے۔ پتے کسی محبت میں بکھری ہوئی محبوبہ کی طرح قربان ہو جاتے ہیں، نہ کوئی اعلان، نہ کوئی شکایت، نہ کسی سے سوال کہ آخر تم نے میرا ساتھ کیوں چھوڑا۔

ہائے ہائے کیسا ہے یہ گریڈ زدہ شہر، جہاں کا قبرستان تک گریڈ زدہ ہے، وہاں پتوں کی کیا اوقات؟

بس ایک دن معلوم ہوتا ہے کہ جو شاخ کل تک بھری ہوئی تھی، آج کچھ خالی خالی سی ہے۔

ایسے دنوں میں کبھی کبھی آپ یاد آتے ہیں۔

میرا اور آپ کا تعلق کتنا عجیب تھا اور ہے؟ شریعت کے نصاب و آئین کے مطابق، مگر ہماری سماجی زندگی میں اس کا وجود ہی ایسا تھا کہ ذکر بھی متنازع اور اعتراف بھی ممنوع۔

حال ہی میں ایک خوب صورت سی کہانی نظر سے گزری۔ ایک سورج مکھی کو چاند سے محبت ہو جاتی ہے۔ وہ ہر رات اسے........

© Daily Urdu