menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aap Janab Ve: 50 Ki Umar, Rooh Ka Hamsafar

22 0
previous day

آپ جناب وے: پچاس کی عمر، روح کا ہم سفر

محبت، عشق اور چاہت شاید انسانی احساسات میں سب سے زیادہ خطرناک سمجھے جانے والے احساسات ہیں، خاص طور پر پاکستان جیسے معاشرے میں۔ یہاں محبت کا اظہار بعض اوقات عورت کے لیے عمر بھر کی سزا بن جاتا ہے۔ بھائی اپنی بہن کی پسند کی شادی برداشت نہیں کر پاتے اور بعض واقعات میں شادی کے کئی برس بعد بھی اسے، اس کے شوہر اور بچوں سمیت، تشدد کا نشانہ بناتے یا قتل کردیتے ہیں۔ اسی طرح رشتے سے انکار پر عاشق اپنی "معشوقہ" کو نقصان پہنچانے اور اس کی زندگی ختم کردینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ایسے واقعات دیکھے بھی ہیں، رپورٹ بھی کیے ہیں اور گزشتہ تین عشروں سے ان پر کام بھی کررہی ہوں۔

یہی معاشرہ جب سگے باپ، ماموں، چچا، نانا یا دادا کی طرف سے جنسی تشدد اور ریپ تک کی رپورٹیں سنتا ہے تو اکثر کانوں میں روئی ڈال لیتا ہے۔ کبھی کہا جاتا ہے کہ یہ سب غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی غیر سرکاری تنظیموں کا ایجنڈا ہے، کبھی مذہبی اور خاندانی تقدس کے نام پر ایسی باتوں کو منظرعام پر لانے سے گریز کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ گویا تشدد سے زیادہ قابلِ اعتراض اس کا ذکر کرنا ہے۔

میں نے خطرناک کا لفظ بہت سوچ کر لکھا ہے۔ خطرناک اس لیے نہیں کہ محبت میں لازماً کوئی برائی پوشیدہ ہے، بلکہ اس لیے کہ یہ انسان کو اپنے بنائے ہوئے نظم، سماجی شناخت اور طے شدہ زندگی کے معمولات سے باہر سوچنے پر مجبور کرسکتی ہے اور عورت ایسا کرے تو اس کی قیمت اکثر مرد سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

ہماری نام نہاد شرافت کی دعوے دار مشرقی تہذیب میں محبت کی ایک قابلِ قبول منزل متعین ہے: شادی۔ رومان اگر نکاح پر منتج ہو تو اسے شریعت کی پناہ میسر آجاتی ہے، اگرچہ خاندان اور معاشرہ وہاں بھی ہر شادی کو کھلے دل سے قبول نہیں کرتے۔ ذات، طبقہ، عمر، معاشی حیثیت اور خاندانی مفادات کے اپنے اپنے پیمانے ہیں۔ تاہم شادی محبت کو ایک تسلیم شدہ سماجی نام ضرور دے دیتی ہے۔

مگر اس دائرے سے باہر کی محبت کا کیا کیا جائے؟ اور اگر یہ محبت ادھیڑ عمر، یعنی پچاس برس کے آس پاس یا اس کے بعد پیدا ہو؟ اگر محبت کرنے والی عورت ہو؟ اگر وہ اپنی شناخت، پیشہ ورانہ مقام، تجربے اور ذمہ داریوں کے ساتھ ایک مکمل زندگی گزار چکی ہو؟ اور اگر اس کا احساس یک طرفہ ہو، یعنی جس شخص کی طرف دل مائل ہوا ہے، اس کی طرف سے ویسی ہی وابستگی کا کوئی یقین نہ ہو؟

تب معاملہ محض محبت کا نہیں رہتا۔ عورت کی عمر، اس کی خواہش، اس کی سماجی حیثیت، ازدواجی اخلاقیات اور اس کے حقِ اظہار کے سوال ایک ساتھ سامنے آکھڑے ہوتے ہیں۔

مرد کی عمر رسیدہ محبت کو اکثر تجربے، تنہائی یا زندگی کی دوسری اننگز کا نام دے دیا جاتا ہے۔ عورت کی ایسی ہی کیفیت پر اس کے کردار، نیت، جذباتی ضرورت اور سماجی امیج کا جائزہ شروع ہوجاتا ہے۔ جیسے پچاس برس کی عمر تک پہنچتے پہنچتے عورت کے اندر محبت، کشش، حیرت اور کسی کے لیے پسندیدگی محسوس کرنے کی صلاحیت بھی ریٹائر ہوجانی چاہیے۔

امریکی ناول نگار اور شاعرہ ایریکا جونگ نے 1994ء میں اپنی کتاب"فئیر آف ففٹی: اے مڈ لائف میموئر" میں پچاس برس کی عمر کو ایک عورت کی زندگی کے اہم موڑ کے طور پر دیکھا۔ یہ محض سالگرہ یا عمر کا حساب نہیں، بلکہ اس عورت کا خود احتساب ہے جس نے زندگی کے پہلے نصف میں بدلتے ہوئے سماجی تصورات، محبت، شادی، مادریت، نسائیت، آزادی اور اپنی شناخت کے کئی تجربات........

© Daily Urdu