Iran Se Khof Kyun?
صیہونی ریاست اور خلیجی ممالک یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تنازعات حل ہو جائیں۔ یہ ممالک ہمیشہ یہ چاہیں گے کہ ایران و امریکہ کے درمیان ناچاقی کسی نہ کسی شکل میں موجود رہے تاکہ ایران پر پابندیاں برقرار رہیں، لیکن ساتھ ہی خلیجی ممالک وسیع اور باقاعدہ جنگ بھی نہیں چاہیں گے کیونکہ اس صورت میں خطے پر پڑنے والے اثرات سے یہ براہِ راست شدید متاثر ہوں گے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ایران وسیع وسائل سے مالامال ہے۔ دیگر خلیجی ممالک کی طرح ایران کے پاس بھی تیل اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں، لیکن ان کے برخلاف ایران ایک بہت بڑا ملک ہے جس میں جغرافیائی تنوّع باقی خلیجی ممالک سے کہیں زیادہ ہے یعنی وسائل بھی متنوّع ہیں۔
دیگر خلیجی ممالک کے مقابلے میں ایران میں انتہائی پڑھی لکھی آبادی موجود ہے جو Highly Skilled ہیں۔ انہی افرادی قوّت کی مدد سے ایرانی معیشت شدید پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کے باوجود، نہ صرف collapse نہیں ہوئی بلکہ روز افزوں ترقّی کی ہے۔ بُنیادی........
