menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Election Nahi Selection Hai

14 0
yesterday

الیکشن نہیں سلیکشن ہے

پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایک جمہوری ریاست کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، مگر زمینی حقائق اکثر اس دعوے سے مختلف تصویر دکھاتے ہیں یہاں جمہوریت کا نام تو لیا جاتا ہے انتخابات بھی ہوتے ہیں اسمبلیاں بھی بنتی ہیں اور حکومتیں بھی قائم ہوتی ہیں مگر عوام کے دلوں میں یہ سوال مسلسل زندہ رہتا ہے کہ اصل اختیار کہاں ہے اور فیصلے کون کرتا ہے؟

یہ ایک عجیب ملک ہے جہاں آئین کی کتاب ہر میز پر رکھی ہوتی ہے مگر اس کی روح اکثر طاقت کے ایوانوں میں گم ہو جاتی ہے۔ قانون کی بالادستی کا درس دیا جاتا ہے مگر قانون کی گرفت کمزور پر سخت اور طاقتور پر نرم دکھائی دیتی ہے۔ انصاف کے بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں مگر انصاف کا ترازو اکثر جھکا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ادارے قومی سلامتی کے ضامن ہیں اور ان کی خدمات سے انکار ممکن نہیں لیکن ایک جمہوری معاشرے میں یہ توقع بھی کی جاتی ہے کہ سیاسی معاملات کا فیصلہ عوام کی رائے سے ہو، نہ کہ طاقت کے مراکز کی پسند و ناپسند سے۔ جب عوام کو یہ محسوس ہونے لگے کہ سیاسی عمل میں غیر مرئی قوتیں اثرانداز ہو رہی ہیں تو جمہوریت پر اعتماد کمزور پڑنے لگتا ہے۔

بدقسمتی سے پاکستان کی سیاسی تاریخ بار بار یہی سوال دہراتی رہی ہے کہ اقتدار عوام کے ووٹ سے منتقل ہوتا ہے یا طاقت کے اشاروں سے۔ ہر دور میں کچھ چہرے ابھرتے ہیں، کچھ غائب ہو جاتے ہیں کچھ جماعتیں مقبول قرار پاتی ہیں اور کچھ اچانک ناقابلِ قبول بن جاتی ہیں اس سارے کھیل میں سب سے زیادہ نقصان عام آدمی کا ہوتا ہے جو ہر الیکشن میں بہتر مستقبل کے خواب دیکھتا ہے مگر........

© Daily Urdu (Blogs)