Khushk Gosht Powder
انسان نے خوراک کو محفوظ رکھنے کے طریقے ہزاروں برس کے تجربات سے سیکھے ہیں۔ فریج اور فریزر سے پہلے گوشت، دودھ اور دیگر غذائیں مختلف طریقوں سے محفوظ کی جاتی تھیں۔ ان میں سب سے مؤثر طریقہ گوشت کو خشک کرنا ہے۔ آج بھی دنیا کے کئی خطوں میں یہ طریقہ رائج ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی، مہنگائی اور پروٹین کی کمی کے تناظر میں اس تصور کو نئے انداز سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔
ایک دلچسپ تجویز یہ ہے کہ مٹن یا بیف کو اچھی طرح پکا کر، مکمل خشک کیا جائے اور پھر اسے باریک پیس کر پاؤڈر بنا لیا جائے۔ اس پاؤڈر کو روزمرہ خوراک جیسے دال، سبزی، کریلے، سوپ یا چاول میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ چاولوں، پکوڑوں اور سموسوں میں بھی ڈال کر استعمال کیا جائے۔ خشک گوشت........
