menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aap Ko Shadi Karni Hai Ya Ai Robot Chahiye?

33 0
15.10.2026

آپ کو شادی کرنی ہے یا AI روبوٹ چاہیے؟

ہمارے ہاں شادی کے بعد شریکِ حیات کی اصلاح کا شوق خاصا عام ہے۔ بعض لوگ اس کارِ خیر میں ایسی جانفشانی دکھاتے ہیں کہ رفتہ رفتہ انسان میں سے انسان ہی نکال دیتے ہیں۔ پھر شکایت بھی کرتے ہیں کہ اب اس میں پہلے والی بات نہیں رہی۔

کچھ برس پہلے بلیک مرر کی ایک قسط Be Right Back دیکھی تھی۔ اس میں مارتھا نام کی ایک لڑکی کا محبوب ایش ایک حادثے میں مر جاتا ہے۔ مارتھا حاملہ ہوتی ہے اور اس کی ناگہانی موت کا صدمہ وبرداشت نہیں کرپاتی۔ انہی دنوں اسے ایک ایسی ٹیکنالوجی کا پتا چلتا ہے جو مرنے والوں کی تصویروں، پیغامات اور انٹرنیٹ پر موجود معلومات کی مدد سے ان کی شخصیت کی نقل تیار کرسکتی ہے۔ پہلے ایش کے نام سے پیغامات آنے لگتے ہیں، پھر مارتھا اس کی آواز میں باتیں کرنے لگتی ہے، یہاں تک کہ ایک روز ایش کی ہوبہو شکل کا ایک مصنوعی انسان بھی اس کے سامنے آکھڑا ہوتا ہے۔ وہی صورت، وہی آواز، وہی ہنسی، حتیٰ کہ بات کرنے کا انداز بھی وہی۔

یوں مارتھا کو اپنا کھویا ہوا محبوب واپس مل جاتا ہے، مگر اس ایش میں ایک عجیب بات ہے۔ وہ نہ کبھی ناراض ہوتا ہے، نہ کسی بات پر اڑتا ہے، نہ اپنی مرضی ظاہر کرتا ہے۔ مارتھا جو کہتی ہے، بلا چون و چرا مان لیتا ہے۔ رفتہ رفتہ اس کی یہی فرماں برداری مارتھا کو کھلنے لگتی ہے۔ ایک روز زچ ہوکر اسے گھر سے نکل جانے کو کہتی ہے تو وہ خاموشی سے چلا جاتا ہے۔ پھر اسے ایک چٹان پر لے جاکر نیچے کودنے کا حکم دیتی ہے تو اس پر بھی آمادہ ہوجاتا ہے۔ مارتھا جھنجھلا اٹھتی ہے کہ اصل ایش ہوتا تو ڈرتا، احتجاج کرتا، اپنی جان بچانے کی کوشش کرتا۔........

© Daily Urdu (Blogs)