Abdul El-Sayed: Inshaallah Se Alhamdulillah Tak
عبدل السعید: انشاء اللہ سے الحمدللہ تک
امریکی سیاست میں مذہب، نسل اور شناخت کا سوال کوئی نیا نہیں۔ امریکہ خود کو جمہوریت، آزادیِ اظہار اور مساوی شہری حقوق کا علمبردار قرار دیتا ہے، مگر اس کے سیاسی منظرنامے میں مذہبی شناخت آج بھی انتخابی بحث کا موضوع بن جاتی ہے۔ مشی گن سے عبدالرحمان السید جو عبدل السید کے نام سے معروف ہیں کی کامیابی بھی اسی تناظر میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ ایک طرف ان کی جیت پر دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی خوشی کا اظہار کر رہی ہے، تو دوسری طرف اس انتخابی معرکے نے امریکی سیاست میں اسلام، فلسطین، اسرائیل اور سیاسی اثرورسوخ کے حوالے سے جاری کشمکش کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔ وہ امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان ہیں جو سینیٹ کے رکن منتخب ہونے جا رہے ہیں۔ یہ کامیابی محض ایک مسلمان امیدوار کے ایوانِ بالا تک پہنچنے کی کہانی نہیں، بلکہ اس انتخابی ماحول کی داستان بھی ہے جس میں ایک امیدوار کو اپنے سیاسی منشور کے ساتھ ساتھ اپنی مذہبی شناخت کے حوالے سے بھی مسلسل وضاحتیں دینا پڑیں۔
اس انتخابی معرکے کا سب سے قابلِ ذکر پہلو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طرزِ عمل تھا۔ انہوں نے عبدل السعید کی مخالفت میں محض سیاسی اختلاف تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ ان کی مذہبی شناخت کو بھی انتخابی مہم کا حصہ بنا دیا۔ ٹرمپ نے انہیں جہادی اور مسلم برادرہڈ سے منسلک قرار دیا اور امریکی ووٹرز کو خبردار کیا کہ ایسے شخص کو سینیٹ تک پہنچنے سے روکنا ضروری ہے۔ ٹرمپ کے ان بیانات کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے انتخابی مہم کے آخری دنوں میں السعید کا موازنہ نائن الیون کے حملہ آوروں سے کیا۔ دوسری طرف........
