menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

LPG Ka Bohran Aur Hukumati Zimmedariyan

38 0
04.11.2026

ایل پی جی کا بحران اور حکومتی ذمہ داریاں

پاکستان میں توانائی کا بحران کوئی نئی بات نہیں، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی نوعیت اور شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بجلی، پٹرول، ڈیزل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، اب ایل پی جی کی فراہمی، درآمد اور قیمتوں کا معاملہ بھی ایک اہم قومی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ خصوصاً موسم سرما کی آمد کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں میں ایل پی جی کی ضرورت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ ایسے میں حکومت کے لیے ضروری ہے کہ وہ بروقت اور مؤثر اقدامات کے ذریعے عوام کو اس بنیادی ضرورت کی مناسب قیمت پر فراہمی یقینی بنائے۔ اس وقت سرکاری قیمت سے سو روپے زائد فی کلوگیس عوام سے وصول کئے جا رہے ہیں اور کوئی اس کا پرسان حال نہیں ہے جس کا خمیازہ بے بس عوام بھگت رہے ہیں۔

پاکستان میں ایل پی جی ایک متبادل ایندھن نہیں بلکہ لاکھوں گھرانوں کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ بالخصوص خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملک کے شمالی و پہاڑی علاقوں میں قدرتی گیس کی عدم دستیابی یا محدود فراہمی کے باعث عوام کا انحصار ایل پی جی پر ہے۔ سردیوں میں جب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا جاتا ہے تو گھروں کو گرم رکھنے، کھانا پکانے اور روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ ایسے حالات میں ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی غریب اور متوسط طبقے کے لیے ایک بڑا معاشی بوجھ بن جاتا ہے۔

حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی درآمد کے لیے مسابقتی بنیادوں پر اقدامات اور نجی کمپنیوں کو مواقع فراہم کرنے کا مقصد اگر واقعی........

© Daily Urdu (Blogs)