Aqwam e Muttahida Mein Wazir e Azam Ki Jurrat Mandana Taqreer
اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی جرات مندانہ تقریر
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے انتہائی جرات مندانہ، پرمغز اور امت مسلمہ کے اجتماعی موقف کے حوالے سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر کی ابتدا سورۃ النور کی آیت نمبر 27 سے کی، جس میں اللہ پاک نے ارشاد فرمایا ہے کہ تم کسی اور کے گھروں میں بغیر اجازت کے داخل نہ ہو، اسی میں تمہاری بہتری ہے۔ اس آیت کا مقصد واضح ہے کہ کسی کے گھر میں بغیر اجازت جانا ممنوع ہے۔
مبصرین کے مطابق میاں شہباز شریف کا اشارہ مسلمانوں کے اجتماعی گھر مکہ المکرمہ اور حرمین شریفین کی طرف تھا۔ یہ منافقین اور دشمنوں کو بتانا تھا کہ کسی کے گھر میں بغیر اجازت داخل ہونا منع ہے تو اس پر حملہ کرنا کس زمرے میں آتا ہے۔ اسی کے ساتھ میاں شہباز شریف نے اپنی تقریر میں واضح الفاظ میں کہا کہ حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن ہیں، اس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔
وزیراعظم کی اس تقریر سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی آواز ایک بار پھر دنیا تک پہنچی ہے۔ ایک ایسی جنرل اسمبلی میں، جس میں دنیا بھر کے مندوبین بیٹھے ہوں، اس طرح کا جرات مندانہ موقف پاکستان کی جرات کو ثابت کرتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ حرمین شریفین کے حوالے سے اپنے جذبات، محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے اور آج بھی پاکستان کا یہی موقف ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔........
