Belt And Road Initiative
بیلٹ اینڈ روڈ اینیشی ایٹو
جب دنیا میں ہر طرف دیواریں اٹھ رہی ہوں تو کوئی بھی ملک پل بنانے کی بات کیوں کرے گا؟ چین کا جواب یہ ہے کہ اس نے کھلے پن کو اپنی بنیادی قومی پالیسی بنا رکھا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ اینیشی ایٹو کو اسی پالیسی کا عملی راستہ سمجھتا ہے۔ اسی سوچ کو سامنے رکھتے ہوئے شنہوا نیوز ایجنسی سے وابستہ تھنک ٹینک شنہوا انسٹیٹیوٹ نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے۔ یہ رپورٹ شمال مغربی چین کے صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تھنک ٹینک تعاون 2026 اور چوتھے سلک روڈ (شی آن) بین الاقوامی کمیونیکیشن فورم کے موقع پر پیش کی گئی۔ اس کا عنوان ہے "بیلٹ اینڈ روڈ اینیشی ایٹو کے ذریعے کھلی عالمی معیشت کی تعمیر"۔
رپورٹ تین ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں کھلی عالمی معیشت بنانے کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ اینیشی ایٹو کے ٹھوس عملی نمونے پیش کیے گئے ہیں۔ دوسرے میں معاشی عالمگیریت کو درپیش سنگین چیلنجوں کا تجزیہ ہے۔ تیسرے باب میں بتایا گیا ہے کہ تاریخ کے رخ کے ساتھ چلتے ہوئے دنیا کی معیشت کے لیے........
