Hum Naik o Bad Huzoor Ko Samjhaye Dete Hain
ہم نیک و بد حضور کو سمجھائے دیتے ہیں
حقائق سے آپ نظریں چُرا لیجئے۔ آنکھیں بند کر لیجئیے، جذباتی جملے اور شدید غصے کا اظہار کر لیجئے، فوری توجہ کی منتظر فائیلوں کو غیر ضروری انبار میں دبا دیجیے۔ مگر یاد رکھیے۔ زندگی، سماج اور تہذیب اپنے فطری بہاؤ کے ساتھ چلتے ہیں۔ آپ بند باندھ کر کسی بہاؤ کو کچھ دیر یا طویل عرصہ روک لینے پر ضرور قادر ہیں، مگر کسی فطری بہاؤ کو زبردستی روکنے کا نتیجہ نقصان کی صورت میں ہی نکلتا ہے۔
تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ کوئی بھی کہیں بھی ہمیشہ نہیں رہا۔ مکان اور مکین دونوں بدلتے رہتے ہیں۔ تہذیبیں ملیا میٹ ہوجاتی ہیں۔ جہاں کبھی صحرا نہیں تھے، وہاں صحرا بن جاتے ہیں۔ جہاں سےکبھی دریا بھی نہیں گزراتھا، وہاں سمندر اُبھر آتے ہیں اور جہاں ہمیشہ سے پانی دکھائی دیا وہاں پر اُونچے پتھریلے پہاڑ برامد ہو جاتے ہیں۔ یہ سب مکان اور مکین کے بدلنے ہی کی شکلیں ہیں۔ یہی نیچر کا قدرتی بہاؤ ہے۔ اسے قبول کیجئے اور اس کے........
