Relativity Of Simultaneity
ریلیٹوٹی آف سمولٹینیٹی
ہم روزمرہ زندگی میں یہ سمجھتے ہیں کہ اگر دو واقعات ایک ہی وقت میں ہوں تو ہر شخص کے لیے وہ بیک وقت ہی ہوں گے۔ کلاسیکی فزکس میں بھی وقت کو ایک ایسی مستقل چیز سمجھا جاتا تھا جو پوری کائنات میں یکساں رفتار سے گزر رہی ہے۔ لیکن آئن اسٹائن کی اسپیشل ریلیٹوٹی نے اس تصور کو بدل دیا۔ ریلیٹوٹی آف سمولٹینیٹی کے مطابق دو واقعات جو ایک مشاہدے کے لیے ایک ہی وقت میں ہوں، ضروری نہیں کہ حرکت کرتے ہوئے دوسرے مشاہدے کے لیے بھی بیک وقت ہوں۔
اسے سمجھنے کے لیے آئن اسٹائن نے ایک مشہور مثال دی۔ ایک تیز رفتار ٹرین پٹڑی پر چل رہی ہے اور اس کے عین درمیان ایک شخص کھڑا ہے۔ اسی لمحے ٹرین کے اگلے اور پچھلے سرے پر بجلی کے دو فلیش ہوتے ہیں۔ ٹرین کے اندر موجود شخص دونوں سروں سے برابر فاصلے پر ہے، اس لیے........
