Navadarat Khalifa Mansoor Abbasi
نوادرات خلیفہ منصور عباسی
عبداللہ سفاح پہلا عباسی خلیفہ تھا، وہ اپنی قتل و غارت گری کی عادت سے بھی مشہور ہوا، اس کے مرنے کے بعد اس کا سگا بھائی ابو جعفر منصور خلیفہ ہوا، ابو جعفر منصور عمر میں سفاح سے بڑا تھا لیکن خلافت بعد کو ملی، بعض تاریخی خامیوں کے باوجود منصور سے کچھ عجیب باتیں وقوع پذیر ہوئیں، مثال کے طور پر جب حضرت ابراہیم بن عبداللہ نے اس کے خلاف خروج کیا تو وہ کوفہ میں مقیم تھا، اس نے شہر میں کرفیو نافذ کیا اور تمام اہل شہر کو حکم دیا کہ سیاہ لباس پہنیں، لوگوں کی یہ حالت ہوئی کہ سیاہی سے کپڑے رنگ کر پہننے لگے۔
153 ہجری میں جب منصور حج سے فارغ ہو کر بصرہ آیا تو تمام شہر والوں کو اونچی ٹوپیاں پہننے کا حکم دیا، لوگوں نے ٹوپی کا طول نمایاں کرنے کے لیے اندر سرکنڈے رکھنے شروع کر دیے، اس پر ابو دلامہ نے طنزیہ شعر کہا:
(ترجمہ) "ہم اپنے امام سے کچھ اضافہ چاہتے تھے پس ہمارے برگزیدہ امام نے ٹوپیوں میں زیادتی کر دی، اب وہ اس قدر طویل ہوگئی ہیں کہ لوگوں کے سروں پہ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے یہودیوں کے شراب کے مٹکے رکھے ہوں"۔
دو برس بعد منصور کو کوفہ و بصرہ کے چہار طرف فصیل و خندق کھدوانے کا خیال ہوا، اس کا طریق یہ رکھا کہ پہلے دونوں شہروں کے باشندوں پہ پانچ درہم عائد کیے، جتنے انہوں نے یہ درہم جمع کرائے اتنے میں........
