Aankhen Neechi
مسجد کا منبر ہو یا تبلیغی اجتماع، مردوں کا غول منہ کھولے، دھیان لگائے مولانا صاحب کی بات سنتا ہے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں ہجوم کو باور کرایا جا تا ہے کہ مرد افضل ہے۔ عورت کو اپنی عصمت کی حفاظت کے لیے خود کو چار دیواری میں قید رکھنا چا ہیے، مرد اس کی عصمت کا نگہبان ہے، عورت اس کی ملکیت ہے وہ اسے جیسے چاہے استعمال کر سکتا ہے، وہ مرد کے برابر نہیں چل سکتی، مرد سے پہلے کھانا نہیں کھا سکتی، مرد سے پوچھے بغیر کہیں آ جا نہیں سکتی۔
عورت کو صرف شوہر کے لیے سجنے کا حکم ہے، اگر اس نے ان تمام باتوں پر عمل نہیں کیا تو اسے گناہ ملے گا۔ وہ جہنم میں جائے گی۔ مردوں کے اس ریوڑ کو ان کی مردانگی کو ایک عضو کے طاقتور کرنے، مباثرت کے شرعی اصول........
