menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Rail Ka Safar Aur Taaron Bhari Yaadein

26 0
11.10.2026

ریل کا سفر اور تاروں بھری یادیں

بچپن میں تو وہ مجھے زہر لگتی تھی لیکن پھر جب بڑا ہوا تو اس سے رومانس پروان چڑھ گیا۔ یہ میرا پہلا رومانس تھا جو زندگی بھر ختم نہ ہوگا۔ وہ اور میں رات کو ساتھ نکل پڑتے۔ آس پاس لوگ ضرور ہوتے مگر سب اپنے آپ میں مگن، کوئی بیزار بھی ہوتا تو کوئی خوابیدہ مگر نیند مجھ سے کوسوں دور ہوتی۔ میں رات کا ایک ایک لمحہ اس کے ساتھ گزارنا چاہتا تھا۔

میں کوئی رات 9 بجے اس سے ملنے پہنچ جاتا لیکن وہ اپنے وقت پر یا کبھی کبھی دیر سے آتی۔ کبھی کبھی مجھے غصہ آ جاتا کہ یہ کوئی آنے کا وقت ہے۔ میں اتنی دور سے آیا ہوں اور تجھے قریب سے آنے میں اتنے نخرے ہیں۔ مسکرا کر کہتی: تمہیں کیا پتا اس زندگی میں آرام کہاں؟ میں جانتا تھا آرام اس کے نصیب میں کہاں۔ بہت سخت زندگی ہے۔ وہ خود بہت محنتی ہے مگر وقت کی پابندی اس کے بس میں نہیں۔ خیر یہ ناراضگی بڑی وقتی ہوتی۔ جب ہم نکلتے تو بڑی شان ہوتی۔ کوئی ہاتھ ہلا رہا ہوتا تو کوئی بڑی چاہ سے ہمیں جاتا دیکھ رہا ہوتا۔ میں سب پر ایک اچٹتی نظر ڈالتا اور خود کو بہت خاص سمجھتا:

ہمیں جو دیکھے وہ دیکھتا ہی رہ........

© Daily Urdu (Blogs)