menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Apna Muhasba Kijye

12 0
yesterday

ہم میں سے بہت سے لوگ خود کو سمجھ دار سمجھتے ہیں، مگر کبھی ٹھہر کر یہ نہیں سوچتے کہ عقل کی اصل پہچان کیا ہے۔ کیا زیادہ معلومات رکھنا عقل ہے؟ کیا دنیاوی کامیابی، بلند عہدہ، دولت یا گفتگو کا ہنر انسان کو دانا بنا دیتا ہے؟ قرآنِ مجید عقل کو محض ذہنی صلاحیت نہیں سمجھتا بلکہ اسے حق کو پہچاننے، اسے قبول کرنے اور پھر اپنی زندگی کو اس کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت قرار دیتا ہے۔ سورہ الرعدکی آیات 19 تا 25 اسی حقیقت کی طرف توجہ دلاتی ہیں کہ انسان کی اصل آزمائش یہ نہیں کہ وہ حق کو سن سکتا ہے یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ حق سامنے آنے کے بعد اس کا رویہ کیا ہوتا ہے۔

انسان کی ایک عجیب نفسیاتی کمزوری ہے کہ وہ سچ کو پسند تو کرتا ہے، مگر ہمیشہ اپنے حق میں۔ وہ نصیحت دوسروں کے لیے ضروری سمجھتا ہے اور اپنے لیے اختیار کو کافی سمجھتا ہے۔ قرآن ہمیں اس دوغلے پن سے باہر نکالتا ہے۔ عقل مند وہ نہیں جو قرآن کی بات کو صرف خوبصورت الفاظ میں بیان کر دے، بلکہ وہ ہے جو اس کی ہدایت کو اپنے فیصلوں، معاملات اور رویوں میں جگہ دے۔ اگر زبان پر دین ہو مگر معاملات میں دھوکا، رشتوں میں خود غرضی، وعدوں میں بے وفائی اور رویے میں تکبر ہو تو پھر سوال علم کی کمی کا نہیں، عمل کی کمزوری کا ہے۔

قرآن نے اہلِ ایمان کی ایک اہم علامت عہد کی پاسداری بیان کی ہے۔ عہد صرف اللہ تعالیٰ سے کیے گئے رسمی وعدوں کا نام نہیں، انسان اپنی زندگی میں ہر روز بے شمار عہد کرتا ہے۔ والدین کے ساتھ، شریکِ حیات کے ساتھ، اولاد کے ساتھ، دوستوں کے ساتھ، کاروباری معاملات میں اور اپنے معاشرے کے ساتھ۔ ہم زبان سے وعدے تو آسانی سے کر لیتے ہیں، مگر فائدہ بدلتے ہی وعدہ بھی بدل........

© Daily Urdu (Blogs)