خاموش تاریخ کے بولتے راز (1)
تاریخ کے اوراق میں بعض حقائق ایسے بھی دفن ہوتے ہیں جن پر دانستہ پردے ڈال دیے جاتے ہیں۔ کبھی سیاسی مصلحت کے نام پر، کبھی بااثر قوتوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے اور کبھی اس خوف سے کہ ماضی کے کچھ فیصلے اگر پوری طرح آشکار ہوگئے تو طاقت کے ایوانوں میں سوالات اٹھ کھڑے ہوں گے۔ خاموشی کی ایسی تہیں کبھی کبھی اس قدر گہری ہوجاتی ہیں کہ حق کی تلاش میں نکلنے والا انتہائی جستجو رکھنے والا شخص بھی برسوں بھٹکتا رہتا ہے، مگر وقت ایک ایسا بے رحم منصف ہے جو بالآخر پردوں کو چاک کر دیتا ہے۔ وہ راز جو ایک زمانے میں طاقت کے زور پر دفن کر دیئے گئے ہوں، آنے والی نسلوں کے سامنے کسی نہ کسی صورت میں کھل جاتے ہیں۔
ایسی پوشیدہ حقیقتوں کے نیچے اکثر افراد یا ریاستوں کے وہ اعمال چھپے ہوتے ہیں جنہیں عوامی نگاہ سے اوجھل رکھنا مقصود ہوتا ہے، یا جن کے مرتکب یہ جانتے ہیں کہ ان کا راز فاش ہونا ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ہوائی کی تاریخ، جو آج بحرالکاہل میں واقع ایک دور افتادہ جزائر پر مشتمل امریکی ریاست ہے، اس حقیقت کی ایک نمایاں مثال پیش کرتی ہے۔ یہ ایک ایسی تاریخ ہے جس سے بہت سے لوگ واقف نہیں اور سچ تو یہ ہے کہ کچھ عرصہ........
