مکہ پر ڈرون حملہ، پس منظر اور نتائج!
سعودی عرب حکام کے مطابق یمن کے حوثیوں نے دوسری بار مکہ پر ڈرون حملہ کیا اور یہ ڈرون مکہ کے مغربی حصے میں دفاعی اہلکاروں نے تباہ کر دیا جبکہ پہلے حملے میں آئل پائپ لائن کو نقصان پہنچنے سے سعودی حکومت کی طرف سے تیل کی بہمرسانی روک دی گئی اور مرمت کا کام شروع ہے اس میں چند روز لگیں گے، آرامکو کی طرف سے تیل فراہم کرنے کا سلسلہ رُک جانے سے عالمی مارکیٹ پر مزید بوجھ آ پڑا ہے۔یورپی ممالک بھی پریشان ہو گئے ہیں۔سعودی دفاعی افواج کی طرف سے ان حملوں کا جواب دینے کا اعلان کیا گیا جبکہ باغی حوثیوں کا کہنا ہے سعودی عرب نے فضائی حملے کئے ہیں۔ ایران، امریکہ جنگ کے باعث آبناء ہرمز کی بندش کے بعد حوثیوں کی طرف سے حملے شروع کر دینے سے باب المندب بھی قریباً بند ہے اور تیل کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت پھر سے ہل کر رہ گئی ہے اور آئل کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دیگر ممالک تو متاثر ہوئے تاہم پاکستان پر بڑا بوجھ پڑا ہے اور یہاں ہر روز نرخ بڑھائے جا رہے ہیں۔ آج(جمعرات) پٹرول کا نرخ 293 روپے50پیسے فی لیٹر ہے اور شہریوں کا خوف ہے کہ آج کی شب مزید اضافہ ہوا تو پٹرول چارسو روپے فی لیٹر ہو جائے گا جبکہ ڈیزل کے نرخ420سے425 روپے فی لیٹر تک متوقع ہیں۔اس صورتحال نے وفاقی حکومت کی طرف سے چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل والوں کو دی جانے والی سبسڈی متاثرین تک پہنچنے سے پہلے ہی........
