We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

زرداری کی تازہ خواہش پوری ہو گی؟

5 0 8
09.11.2018

ماضی میں جیل یاترا کے سبب مرد حُر کا خطاب پانے والے سابق صدر آصف علی زرداری کو پھر سے جیل یاد آ رہی ہے، اب تو انہوں نے کہا ہے کہ ان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن وہ اس سے گھبرانے والے نہیں، جیل جانا ہوا تو خود چل کر جائیں گے، ان کی پارٹی والے بھی بار بار جیل ہی کی بات کرتے اور کہتے ہیں کہ ان لوگوں کے لئے جیل کوئی نئی بات نہیں،دوسرے معنوں میں وہ یہ سب کہہ کر کسی کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایسا نہ کریں، ماضی میں بھی ان حضرات کے خلاف مقدمات اور ریفرنس بنا کر زیر حراست رکھا گیا، لیکن کچھ ثابت نہ ہو سکا، آصف علی زرداری بھی یہی کہتے ہیں کہ ان کے خلاف جو مقدمات بنائے گئے وہ ان میں بری ہو چکے ہوئے ہیں۔

آج کل دراصل منی لانڈرنگ کا بہت زور ہے۔

ادھر اومنی کمپنی کا کھاتہ کھلا ہوا ہے، جس کے چیف انور مجید جیل میں ہیں اور ان کی جیل یاترا کے بھی سکینڈل بن چکے ہیں جیسے شرجیل میمن کا ہسپتال والا سکینڈل بنا تھا، اس منی لانڈرنگ کے سلسلے میں بے نامی اکاؤنٹس کا جو سلسلہ باہر آیا وہ بہت پھیل چکا، پہلے پہل تو یہ محدود ر ہا کہ ایک فالودے والے کا اکاؤنٹ نکل آیا، اس کے بعد تو نوکر، چاکر حضرات کے کئی اکاؤنٹ سامنے آئے پھر ایک اکاؤنٹ ایسے شخص کے نام نکلا جس کو وفات پائے بھی کئی سال ہو چکے ہیں، اومنی گروپ کا سلسلہ چل رہا ہے تو شروع ہی میں ان اکاؤنٹس کا بھی کھاتہ آصف علی زرداری ہی کے حساب میں ڈال دیا گیا،........

© Daily Pakistan (Urdu)