We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

سر رہ گزر

7 0 1
14.01.2018

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ:امریکہ نے دھوکا دیا۔ اس ایک جملے میں جنرل قمر باجوہ نے امریکی بیوفائی و جفا شعاری کی کئی داستانیں بیان کر دی ہیں، جن کو رقم کرنے میں امریکہ تنہا نہیں تھا ہمارا امریکن رومانس اس درجہ بڑھا ہوا تھا کہ ستم ظریف نے ہمارے رقیب پر کرم ہم پر ستم کو بھی ان داستانوں میں شامل کر لیا، یہ ایک قرآنی حقیقت ہے کہ انسان کے ساتھ جو بھی انہونی ہوتی ہے وہ اس کے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہوتی ہے، اب جب ٹرمپ کا دور آیا تو امریکہ کا وہ نقاب اتر گیا جو ہمارے دلوں کو شکار کرتا تھا، اصل چہرہ ٹرمپ کی صورت سامنے آ گیا جو تمام زیر نقاب چہروں کو بے نقاب کر گیا، امریکی سینٹکام چیف نے فون کیا اور کہا پاکستان کے اندر کارروائی کا ارادہ نہیں ، اس جملے سے بھی دکھ ہوا کہ کیا نوبتبہ ایں جا رسید کہ امریکہ کی سوچ یا دھمکی پاکستان کے اندر گھس کر کارروائی کرنے کی بھی ہے، جسے سردست روکنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، مگر یقین نہیں کریں گے اور یہ بھی کہیں گے کہ اب امریکہ اندر آ کر کبھی کارروائی کرے تو شاید پھر کبھی ایسی غلطی بھی نہ کرے، اب پاکستان اعتبار نہیں کرے گا، امریکہ وار کرے گا تو اسے ایک ایسے دوست سے پالا پڑے گا جو یہ جان چکا ہے کہ 70سالہ پاک امریکہ دوستی یکطرفہ تھی، مگر اب ہم دوست ہیں نہ دشمن، اور ہاں امریکہ ہمارے لئے امداد کا لفظ استعمال نہ کرے، بلکہ وہ ہمارا مقروض ہے، ہمارے ایک شہید کے ایک قطرئہ خون کی........

© Daily Jang