
سرخیاں ، متن اور ہڈالی سے گل فراز
پاکستان کو بچانے کے لیے
ہمیں آنا پڑا: فضل الرحمن
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ''پاکستان کو بچانے کے لیے ہمیں آنا پڑا‘‘ جیسا کہ اس کو بنانے کے لیے بھی ہمیں ہی آنا پڑا تھا جس کی ایک دنیا گواہ ہے لیکن اسے محض مخالفین کی شرارت ہی کہا جا سکتا ہے کہ بچنے کے بجائے یہ ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور اس سے تو بہتر تھا کہ حکومت سنبھالنے کے بجائے اسے اس کے حال پر ہی چھوڑا دیا جاتا؛ تاہم جو کچھ ہو رہا ہے، امید ہے اس سے بھی بہتری کی کوئی شکل نکل آئے گی ورنہ حالات پر ہی رہے تو اس کی حالت مزید خستہ ہو سکتی ہے اس لیے بہتر ہے کہ یہ ہم سے اور ہم اس سے ذرا فاصلے ہی پر رہیں۔ آپ اگلے روز مانسہرہ میں خطاب کر رہے تھے۔
نئی نسل کو منشیات سے بچائیں گے: پرویز الٰہی
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ''نئی نسل کو منشیات سے بچائیں گے‘‘ جبکہ پرانی نسل چونکہ اب اس منزل سے آگے نکل چکی ہے‘اس لیے اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی اصلاحِ احوال پر خود ہی متوجہ ہو، جبکہ ویسے بھی اب ساری توجہ نوجوانوں پر ہی دینے کی ضرورت ہے جو ملکی........
© Roznama Dunya


