700 ارب کی کھچڑی

بالآخر ہمشیر مرشد کی مرشد سے ملاقات ہو گئی۔ پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ اپنی جدوجہد میں کامیاب ہو گئی، اسے بڑی فتح ملی ہے کہ ایک مہینہ ملاقاتوں پر لگی پابندی ختم ہو گئی۔ اتنی بڑی فتح پر پارٹی کو مبارکباد ہو۔ ایسے میں زیادہ سیانوں کا مشورہ یاد آیا۔ کم سیانوں کا مشورہ ہوتا ہے کہ کامیابی کیلئے ہدف بڑا رکھنا چاہئے ۔ کم سیانوں کا یہ مشورہ تجربے کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتا۔ زیادہ سیانے زیادہ ٹھیک مشورہ دیتے ہیں کہ ہدف چھوٹا رکھنا چاہئے ۔ وہ بھی پورا نہ ہو تو مزید چھوٹا کر دینا چاہئے اور پھر ہدف کو چھوٹا رکھنے کا عمل مسلسل جاری رکھنا چاہئے ، کہ یقینی کامیابی حاصل ہو۔
زیادہ سیانوں کے مشورے پر ایک پہلے سے سیانی لومڑی نے عمل کیا اور کامیابی سے ہم کنار ہوئی۔ یہ سیانی لومڑی صبح دم جب سورج افق پر نمودار ہوا، بھٹ سے باہر آئی۔ اس نے اپنا لمبا، بہت ہی لمبا سایہ دیکھا تو کہا، اف میں کتنی بھوکی ہوں۔ اونٹ مار کے کھاں گی بہت بھوک مٹے گی۔ اونٹ کی تلاش میں چلی، دو گھنٹے تک چلتی رہی، سائے پر نظر پڑی تو بولی میرا خیال ہے اُونٹ مارنے کی ضرورت نہیں، ایک گائے یا بیل سے بھی کام چل جائے گا۔ چلتی رہی، دوپہر کو سایہ مزید سکڑ گیا۔ سائے کو دیکھا اور کہا کہ گائے بیل کی کیا ضرورت، میرا خیال ہے ایک خرگوش ہی کافی رہے گا۔
مرشداتی........

© Nawa-i-Waqt