menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

5 سال کے بچے کا قتل

20 1
08.01.2026

امریکی ریاست وسکونسن سے خبر ہے کہ کوئی جنگلی ہرن ایسے گھر کی کھڑکی توڑ کر اندر گھس گیا جس کا مالک کہیں اور گیا ہوا تھا۔ ہرن تہہ خانے میں جا گھسا اور پھر اسے واپسی کا راستہ نہ ملا بھوکا پیاسا دو دن تک وہیں پھنسا رہا۔ تیسرے دن کھڑ بڑ سن کر پڑوسی نے ریسکیو والوں کو فون کیا۔ انہوں نے آ کر اسے نکالا، دانہ پانی دیا، طبی معائنے کے بعد اٹھا کر جنگل لے گئے اور وہاں چھوڑ دیا۔ 
کسی پاکستانی کے گھر پھنسا ہوتا تو اسے ذبح کر کے تکے کباب بنا لیتا۔ لیکن امریکہ میں جانوروں سے ہمدردی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے۔ خیر، وسکونسن امریکہ کے مشرقی علاقے میں شمال کی مشہور جھیلوں پر آباد ریاست ہے۔ یہ سارا علاقہ سرسبز جنگلوں سے اٹا ہوا ہے اور آبادی کم ہے۔ چنانچہ جانور اکثر شہروں کے کناروں والی آبادیوں میں گھس آتے ہیں۔ شہروں اور قصبوں کے علاوہ بہت سی چھوٹی آبادیاں، دس بیس سو پچاس گھروں والی، جنگلات کے بیچوں بیچ بسی ہوئی ہیں۔ چنانچہ ہرن، بارہ سنگھے، راکون، ریچھ اور سکنگ (بدبو چھوڑنے والا ایک عجیب و غریب جانور) وغیرہ عام گھومتے اور گھروں میں گھسے رہتے ہیں۔ لوگ انہیں گولی نہیں مارتے، ڈرا کر بھگا دیتے ہیں یا ریسکیو کو بلا لیتے ہیں۔ جنوب مشرقی امریکہ، بالخصوص فلوریڈا میں بے پناہ قدرتی جھیلیں (MARSH) ہیں۔ یہاں مگرمچھوں کے جمگھٹے ہیں اور کئی مگرمچھ چہل قدمی کرتے کرتے گھروں میں گھس جاتے ہیں۔ امریکی جنگلوں میں اڑھائی تین ہزار انواع جانوروں کی پائی جاتی ہیں جن میں........

© Nawa-i-Waqt