menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

ڈیجیٹل معیشت اور غیر ...

29 0
05.11.2026

پاکستان کے لیے یہ وقت غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ ملک معاشی استحکام، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، برآمدات میں اضافے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہا ہے۔ اس حوالے سے حالیہ معاشی اعدادوشمار اور وفاقی حکومت کے مختلف اقدامات ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتے ہیں۔پاکستان میں جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) تقریباً 720 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری میں یہ اضافہ اس امر کی نشاندہی ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری محض سرمایہ کی آمد کا نام نہیں بلکہ اس کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی، انتظامی مہارت، صنعتی ترقی، کاروباری مواقع اور روزگار کے نئے راستے بھی وابستہ ہوتے ہیں۔ تاہم اس مثبت رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے پالیسیوں کا تسلسل، کاروبار دوست ماحول، شفاف نظام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے اسلام آباد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کی 29ویں پائیدار ترقی کانفرنس اور چوتھی پائیداری سرمایہ کاری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے ایک اہم حقیقت کی جانب توجہ دلائی کہ تیزی سے تبدیل ہوتے عالمی حالات میں پائیدار ترقیاتی پالیسیوں کا تسلسل، ادارہ جاتی استعداد میں اضافہ اور طویل المدتی منصوبہ بندی ناگزیر ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، بگ ڈیٹا اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ جیسی جدید ٹیکنالوجیز عالمی معیشت کی سمت متعین کر رہی ہیں۔ پاکستان نے........

© Nawa-i-Waqt