menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

اتفاق کی بات ہے

27 0
05.11.2026

امریکہ کے مڈٹرم الیکشن کے نتیجے حسب توقع بلکہ حسب خواہش ہی آئے۔ صدر ٹرمپ کے ہاتھوں سے دونوں ایوان نکل گئے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ایک دن پہلے تک صدر ٹرمپ ڈیموکریٹ پارٹی کو دھمکا رہے تھے کہ وہ فیصلوں کو ویٹو کر دیں گے، اب وہ صلح صفائی کی باتیں کر رہے ہیں، کہہ رہے ہیں کہ ڈیموکریٹ والوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ صدر ٹرمپ کی شکست کی تین وجوہات بیان کی جا رہی ہیں۔ ایک وجہ روایت ہے۔ یعنی روایت یہ ہے کہ عموماً صدر کی پارٹی یہ مڈٹرم الیکن ہار جایا کرتی ہے۔ بہت کم ایسا ہوا ہے کہ جیت پائی ہو۔ دوسری وجہ ایران جنگ کی وجہ سے امریکی معیشت پر پڑنے والے بہت زیادہ بوجھ اور اس کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی ہے۔ یہ دونوں وجوہات بالکل درست ہیں لیکن تیسری وجہ سراسر غلط بتائی جا رہی ہے۔ یہ کہ ٹرمپ کی اسرائیل نوازی سے شکست ہوئی۔اسرائیل نوازی قابل ملامت ہوتی تو ہار ری پبلکن کی نہیں، ڈیموکریٹ پارٹی کی ہوتی اور ہار بھی ایسی کہ بے مثال کہلاتی۔ صدر بائیڈن نے اسرائیل نوازی کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے تھے۔ بائیڈن کی ڈیموکریٹ حکومت کے دور میں اسرائیل نے چودہ پندرہ ماہ تک، اسرائیل نے ہر روز ہزار بارہ سو فلسطینی........

© Nawa-i-Waqt