menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

برآمدی شعبے میں نئے ...

22 0
04.10.2026

پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کے لیے برآمدی تجارت کو محفوظ بنانے کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF) اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان (Pak EXIM) نے تقریباً تین ارب روپے کے ایس ایم ای رسک پول کے ذریعے ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس کی سہولت کو وسعت دینے کا اقدام کیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے پاکستانی برآمد کنندگان کو غیر ملکی خریداروں کی جانب سے ادائیگی نہ کئے جانے کے خطرے سے تحفظ فراہم کرنا اور انہیں نئی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے زیادہ اعتماد دینا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے اجلاس میں اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ تین ارب روپے کا رسک پول بالخصوص ایس ایم ایز کے لیے ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی کو وسعت دے گا اور کاروباری برادری کو برآمدات کا حجم بڑھانے میں سہولت فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے اسے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے اہم اقدام قرار دیا۔ بین الاقوامی تجارت میں برآمد کنندگان کے لیے سب سے اہم خطرات میں سے ایک غیر ملکی خریدار کی جانب سے سامان وصول کرنے کے بعد ادائیگی نہ کرنا ہے۔ یہ خطرہ اس وقت بھی موجود رہتا ہے جب کاروبار اوپن اکاؤنٹ، ٹی ٹی یا لیٹر آف کریڈٹ کے ذریعے کیا جائے۔ چھوٹے کاروباری ادارے اکثر اس طرح کے مالی نقصان کو برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے، جس کے نتیجے میں........

© Nawa-i-Waqt