menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

بچّا ماشکی اور عمران کا ...

12 0
previous day

’’بچّا‘‘ نامی ماشکی کو حکومت ملی تو اس نے چمڑے کے سکّے چلا دئیے۔ کے پی کے وزیر شفیع جان اس وقت نہیں ہوتے تھے۔ ہوتے تو چمڑا کابینہ کا حصہ ہوتے اور عوام کو بتاتے کہ چمڑے کے سکّے چلنے سے خوشحالی آئے گی۔ عمران خاں بھی اس وقت نہیں ہوتے تھے۔ ہوتے تو شفیع جان بتاتے کہ بچّا سرکار عمران کے وژن پر کام کر رہی ہے۔ بہرحال، عمران کا وژن کے پی اسمبلی میں ڈنکے بجا رہا ہے، عمرانی مرشدائیت کا جادو کل سر اور کندھوں پر چڑھ کر بولا جب کے پی اسمبلی نے عجیب و غریب قانون سازی کر ڈالی۔ نئی قانون سازی کے بعد ارکان اسمبلی اور ان کے بیوی بچے تاحیات مراعات کے حق دار ہوں گے۔ ہر رکن اسمبلی اور اس کی ایک شریک حیات اور ان کے بچے گرین پاسپورٹ رکھیں گے۔ ارکان اسمبلی کسی بھی سرکاری رہائش گاہ میں گھس جائیں گے اور مفت قیام و طعام کریں گے، ممنوعہ بور کے 8 ،8 لائسنس رکھیں گے اپنی تنخواہوں میں خود اضافہ کریں گے، وزارت خزانہ کو لات مار کر اس عمل سے باہر کر دیا گیا ہے۔ وہ ہر قسم کے ٹول کی ادائیگی سے بے نیاز ہوں گے، سب شاہراہیں ان کی ذاتی ملکیت تصور ہوں گی اور یہ ترامیم تو کچھ بھی نہیں، مزید ترامیم کے تحت ہر رکن اسمبلی بیک وقت مجسٹریٹ، تھانیدار اور عدالت کی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ جسے چاہے بلا لے گا۔ اس کی مرضی وہ چاہے تو چیف سیکرٹری کو طلب کر لے چاہے آئی جی کو، اسے آنا پڑے گا، نہ آیا تو رکن اسمبلی عدالت لگا کر اسے چھ ماہ قید کی سزا سنا دے گا۔رکن اسمبلی کے اختیارات مجسٹریٹ سے بھی زیادہ ہوں گے۔ وہ عدالت لگائے گا اور مقدمہ نہیں........

© Nawa-i-Waqt