موت کی کشمکش میں مبتلا ...
نجی فیکٹری میں محنت مزدوری کرکے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالنے والا مزدور ساجد سولنگی آج زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ دورانِ ڈیوٹی فیکٹری میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے نے اس کی پوری زندگی تباہ کرکے رکھ دی۔ حادثے کے نتیجے میں اس کا ایک بازو شدید متاثر ہوا اور جسم کا بڑا حصہ جھلس گیا، جس کے باعث وہ مستقل طور پر بستر پر پڑ گیا۔حادثے کے فوری بعد فیکٹری انتظامیہ نے وقتی طور پر اسے اسپتال تو منتقل کیا، مگر بعد ازاں اس کی کوئی مناسب دیکھ بھال نہیں کی گئی۔ نہ علاج کے اخراجات برداشت کیے گئے، نہ تنخواہ دی گئی اور نہ ہی مزدور قوانین کے مطابق مالی معاونت فراہم کی گئی۔ غربت اور بے بسی کے باعث دورانِ علاج ہی اسپتال سے اسے زبردستی........
