menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

اساتذہ کو تنخواہوں کی ...

39 0
17.05.2026

استاد محض ایک ملازم نہیں بلکہ معاشرے کا معمار ہوتا ہے۔ وہ نئی نسلوں کی سوچ، کردار اور مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔ اسی تناظر میںیہ تحریر آپ کی توجہ ایک ایسے سنگین مسئلے کی جانب مبذول کروانے کے لیے ہے جو نہ صرف ٹنڈو محمد خان بلکہ ہمارے پورے معاشرتی اور انتظامی ڈھانچے پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ یہ مسئلہ اْن اساتذہ کا ہے جو اپنی محنت، علم اور وقت کے ذریعے نئی نسلوں کی فکری اور اخلاقی تربیت میں مصروف ہیں، مگر خود گزشتہ تقریباً بارہ ماہ سے اپنی جائز تنخواہوں سے محروم ہیں۔یہ اساتذہ جون 2025 میں ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد بھرتی کیے گئے تھے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج تک ان کی تنخواہیں جاری نہیں کی جا سکیں۔ متاثرہ اساتذہ کی تعداد دو درجن سے زائد بتائی جاتی ہے، جن میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں۔ یہ صورتحال صرف ایک انتظامی غفلت نہیں بلکہ ایک ایسے نظام کی عکاسی کرتی ہے جہاں محنت کرنے والا فرد مسلسل غیر یقینی، پریشانی اور محرومی کا شکار رہتا........

© Nawa-i-Waqt