menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

دونوں ایوانوں میں ملکی و ...

14 0
04.03.2026

ملک کے ارد گرد پائی جانے والی نازک صورتحال کا ادراک اب منتخب ایوانوں میں بھی ہو رہا ہے سینٹ اور قومی اسمبلی دونوں میں اس صورتحال پر ارکان اپنی رائے دے رہے ہیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سینٹ میں اہم بیان دیا قومی اسمبلی میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال تناظر میں قواعد کے تحت روزمرہ کے ا یجنڈا کو معطل کیا گیا گزشتہ روز نجی کاروائی کا دن تھا اور ایجنڈے پر 95 سے زیادہ آئٹمز موجود تھے تاہم انہیں روک کر صورتحال پر بحث کا آغاز کروایا گیا،قومی اسمبلی کا ایوان پرامن رہا اور کسی قسم کی کوئی تلخی رونما نہیں ہوئی ، تمام ارکان نے اپنے خطاب میں ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ علی خامنائی اور دیگر شہداء کے لیے تعزیت پیش کی  قومی اسمبلی میں متعدد ارکان ابھی خطاب کرنا چاہتے تھے تاہم ڈپٹی سپیکر نے بار بار انہیں یاد دہانی کروائی کہ افطار ہونے والا ہے،اور ملازمین نے گھر بھی جانا ہے اس لیے خطاب کو مختصر رکھیں۔ سینٹ اجلاس کل 11:30 بجے ہوگا۔


© Nawa-i-Waqt