menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

مرشد باہر آ رہا ہے۔

13 0
07.01.2025

چند دنوں سے مرشد کی سوشل میڈیا سروسز پر جشن کی فضا طاری ہے۔ یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ مرشد چند دنوں تک رہا ہونے والا ہیاور مارچ تک پاکستان کو حقیقی آزادی مل جائے گی اور مرشد تاحیات وزیر اعظم (یا شاید، ممکنہ طور پر تاحیات صدر) بن جائے گا۔ اس عظیم خوشخبری پر مشتمل لاتعداد وڈیوز کی بھرمار ہے۔ تھمب نیلز پر مرشد کی رہائی کی خبر کے ساتھ ساتھ فسطائی حکومت کی ٹانگیں کانپ جانے، شہباز شریف کے سامان باندھنے وغیرہ کی ضمنی اطلاعات بھی ہیں۔ ویڈیوز دیکھنے کی تاب اور فرصت کہاں . تھمب نیلز کا مطالعہ کر رہا تھا کہ محلے کے ایک معزز بزرگ تشریف لائے، ماشاء اللہ 75 برس کی عمر کے باوجود بھرپور ’’یوتھیا لے‘‘ ہیں۔ کسی زمانے میں جیالے ہوا کرتے تھے، جب سے مرشد کا ظہور ہوا تب سے یوتھیالے ہو گئے۔
چائے منگوائی، پھر حالات حاضرہ کا پروگرام شروع ہوا۔ ان سے پوچھا کیا بات ہے، آج بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ فرمایا، مرشد آ رہا ہے، پوچھا، آپ کو کیسے پتہ چلا، حیران ہو کر بولے ، ارے، آپ نے صاحبزادہ حامد رضا کا بیان نہیں پڑھا، انہوں نے ساری اطلاع دے دی ہے، اخبارات میں چھپ گیا ہے، ٹی وی پر بھی آ گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اب ہمارے مسکرانے بلکہ قہقہہ لگانے کا وقت آ گیا ہے۔ مزہ تو اب آئے گا۔
پوچھا صاحبزادہ صاحب کو کیسے پتہ چلا، جواب میں وہ میری طرف جھکے اور سرگوشی کے انداز میں بتایا کہ خود چیف آف سٹاف نے انہیں فون کر کے........

© Nawa-i-Waqt